• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان اسٹیج کے پیچھے پانی پلاتے تھے، شاہ رخ خان بہت محنتی تھے: سجاتا مہتا

Updated: December 31, 2024, 6:12 PM IST | New Delhi

حال ہی میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سجاتا مہتا نے عامر خان اور شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کا دلچسپ تجربہ شیئر کیا۔ سجاتا مہتا نے’ ہندی رش‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویومیں ان دونوں سپر اسٹار کے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔

Aamir Khan, Sujata Mehta and Shah Rukh Khan. Photo: INN.
عامر خان، سجاتا مہتا اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سجاتا مہتا نے عامر خان اور شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کا دلچسپ تجربہ شیئر کیا۔ سجاتا مہتا نے’ ہندی رش‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویومیں بتایا کہ عامر خان تھیٹر میں اسٹیج کے پیچھے لوگوں کو پانی پلا رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے چتکار کے شوز کئے تھے۔ عامر خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سجاتا نے کہا کہ جب میں تھیٹر میں شوز کر رہی تھی تو عامر خان تربیت حاصل کر رہے تھے۔ انہوں نے پس پردہ کام کیا ہے اور لوگوں کو پانی بھی پلایا ہے۔ انہوں نے شروع سے تربیت حاصل کی۔ وہ آج کامیابی اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں لیکن کامیابی کے اتنے برسوں بعد بھی وہ زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ 
سجاتا مہتا نےبالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے بھی پہلی ملاقات کو یاد کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری ایک بار فلم سٹی میں شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ جب وہ ایک انتہائی عام شکل کے نظر آتے تھے۔ ایک بار تو مجھے یقین نہیں ہوا کہ تھا کہ وہ شاہ رخ خان ہیں۔ میں بھی وہاں شوٹنگ کر رہی تھی۔ اس دوران انہوں نے مجھے پہچان لیا اور مجھ سےنہایت مؤدبانہ انداز میں بات چیت کی۔ اس کے بعد سجاتا اپنی دوسری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار میں محبوب اسٹوڈیو میں بھی ان سے ملی تھی۔ وہ انتہائی ڈاون ٹو ارتھ اور محنتی انسان ہیں۔ واضح رہے کہ تھیٹر آرٹسٹ اور فلم اداکارہ سجاتا مہتا۱۹۸۷ء میں نانا پاٹیکر کے ساتھ فلم ’پرتیگھاٹ‘ میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد شہرت میں آگئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے یتیم (۱۹۸۸ء) اور کنور لال (۱۹۸۸ء) جیسی فلموں میں کام کیا۔ مختلف قسم کے کردار ادا کرنےکیلئے جانی جانے والی اداکارہ نے سنی دیول، متھن چکرورتی، رجنی کانت، جتیندر اور بہت سے اداکاروں کےساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK