• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیجریوال کو سمن، بھوپیش بگھیل کیخلاف ایف آئی آر

Updated: March 18, 2024, 9:25 AM IST | Agency | New Delhi

اپوزیشن لیڈروں کے خلاف جانچ ایجنسیوں کی سرگرمیوں میں شدت کا اندیشہ۔

Talking to the media on Sunday. Photo: INN
آتشی اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ملک میں  پارلیمانی الیکشن کی تاریخوں  کے اعلان کے بعد بھی اپوزیشن لیڈروں کے خلاف جانچ ایجنسیوں کی سرگرمیوں  میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اتوار کو ای ڈی نے ایک دوسرے معاملے میں   جہاں  عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا وہیں چھتیس گڑھ میں  سابق وزیراعلیٰ  بھوپیش بگھیل کے خلاف ’اکنامک آفینس وِنگ ‘ (ای او ڈبلیو) نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ان کے خلاف یہ ایف آئی آر مہادیو آن لائن سٹہ بازی ایپ کے سلسلے میں درج کی گئی ہے، بگھیل نے ایف آئی آر کو سیاسی قراردیا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر، ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو مبینہ شراب گھوٹالہ کے ساتھ ہی دہلی جل بورڈ کے فرضی مقدمہ میں بھی سمن بھیج دیا ہے۔ 
 آپ کی سینئر لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی نے کہاکہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کا کیجریوال کو فرضی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کرنے کا مقصد پورا نہیں ہو رہا ہے، اس لیے نیا کیس تیار کیا گیا ہے۔ اس کا واحد مقصد اروند کیجریوال کو گرفتار کرنا اور انہیں انتخابی مہم سے روکنا ہے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK