ناسا کا اعلان، اسپیس ایکس اپنے خلائی مشن کے پروگرام میں تبدیلی کریگا۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 2:13 PM IST | Agency | Washington
ناسا کا اعلان، اسپیس ایکس اپنے خلائی مشن کے پروگرام میں تبدیلی کریگا۔
امریکی خلائی ایجنسی’ناسا‘ کی ہندوستانی نژاد امریکی خلاء باز سنیتاولیمز اوران کے ساتھی بُچ وِلمور کی خلاء سے واپسی اپریل کے پہلے ہفتے کے بجائے مارچ کے ہی دوسرے ہفتے میں ہوسکتی ہے۔ یہ اعلان منگل کو ناسا نے کیا ہے۔
ناسا جو اپنے خلا بازو کو ’اسپیس ایکس‘ کے اسپیس کرافٹ سے واپس لانےوالا ہے، نے منگل کو اطلاع دی کہ اسپیس ایکس نے اگلے خلائی مشن کی تاریخوں میں تبدیلی کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ اگر سب کچھ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوا تو سنیتاولیمز اپنےدو ساتھیوں کے ساتھ طے شدہ پروگرام سے ۲؍ ہفتے پہلے زمین پر لوٹ کر آسکتی ہیں۔ دونوں نے گزشتہ ہفتے ہی خلاء میں ۸؍ ماہ مکمل کئے ہیں۔ ان کے ساتھ روس اور جاپان کے خلائی مسافر بھی اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ناسا نے بتایا ہے کہ خلائی اسٹیشن میں عملے کی تبدیلی کیلئے اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کو جلد بھیجنے پرگفتگو میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔