فیروز آباد ( یوپی)، امراوتی ( مہاراشٹر) اور جھانسی (یوپی) کو تین سے دس لاکھ کے درمیان آبادی والے شہروں میں سب سے بہترین قرار دیا گیا۔
EPAPER
Updated: September 08, 2024, 6:37 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
فیروز آباد ( یوپی)، امراوتی ( مہاراشٹر) اور جھانسی (یوپی) کو تین سے دس لاکھ کے درمیان آبادی والے شہروں میں سب سے بہترین قرار دیا گیا۔
ہواکے معیار میں بہتری کیلئےسورت کو ہندوستان میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جبل پور اور آگرہ ہیں۔
مرکزی ماحولیات کی وزارت نے سنیچر کو جے پور میں ’’انٹر نیشنل ڈے آف کلین ایئر فار بلیو اسکائے‘‘ کے موقع پر منعقدہ ایک قومی ورکشاپ میں سوچھ وایو سرویکشن ۲۰۲۴ء کے دوران ’’نیشنل کلین ایئر سٹی‘‘ ایوارڈ پیش کیا۔ ساتھ ہی سورت، جبل پور اور آگرہ نے ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سب سے اوپر کی تین مقام حاصل کیں۔ فیروز آباد (یوپی)، امراوتی ( مہاراشٹر) اور جھانسی (یوپی) کو تین سے دس لاکھ کے درمیان آبادی والے شہروں میں سب سے بہترین قرار دیا گیا۔
رائے بریلی (یوپی)، نلگنڈہ (تلنگانہ )اور نالہ گڑھ (ہماچل پردیش)تین لاکھ سے کم آبادی والے شہروں میں سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: میرا بھائندر: طلبہ کی حفاظت کیلئے ’’سینٹرل اسکول کنٹرول روم‘‘ کا آغاز
واضح رہے کہ ’’سوچھ وایو سرویکشن ‘‘ وزارت کی طرف سے شہر وں کے ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ سرگرمیوں کے نفاذ اورنیشنل کلین ایئر پروگرام ( این سی اے پی ) کے تحت آنے والے شہروں میں ہوا کے معیار کی بیناد پر شہروں کی درجہ بندی کرنے کی ایک پہل ہے۔ ان شہروں کو فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مختلف اوربہترین طریقوں کے ذریعے ہوا کے معیار میں بہتری کیلئے ایوارڈ دیا گیا۔اس ایکشن پلان کی اہم سرگرمیوں میں سڑکوں کو ہموار کرنا،میکینکل سویپنگ کو فروغ دینا، فضلے کی بائیو میڈیشن، ٹھوس فضلہ کا انتظام کرنا، کوڑے دان سے دوبارہ حاصل کی گئی زمین کو سبز جگہوں میں تبدیل کرنا، گرین بیلٹ کی ترقی، انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور میاواکی جنگلات شامل ہیں۔
ہندوستان نے ۲۰۱۹ءمیں ’ نیشنل کلین ایئر ‘ پروگرام ( این سی اے پی ) کا آغاز کیا تھاجس کا مقصد ۲۰۲۴ء تک ذرات کی آلودگی کو ۲۰؍سے۳۰؍فیصد تک کم کرنا ہے۔یہ پروگرام فی الحال صرف ۱۳۱؍غیر حصولی شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔ ایسے شہر جو ۲۰۱۱ء اور ۲۰۱۵ءکے درمیانیشنل ایئر کوالیٹی اسٹینڈرڈز کو پورا کرنے میں مسلسل ناکام رہے۔