وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈریم پروجیکٹ بلٹ ٹرین کے سبب بھیونڈی کے متعدد کسان متاثر ہوئے ہیں جن کی زمینیں اس پروجیکٹ کی زد میں آئی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 11:01 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈریم پروجیکٹ بلٹ ٹرین کے سبب بھیونڈی کے متعدد کسان متاثر ہوئے ہیں جن کی زمینیں اس پروجیکٹ کی زد میں آئی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈریم پروجیکٹ بلٹ ٹرین کے سبب بھیونڈی کے متعدد کسان متاثر ہوئے ہیں جن کی زمینیں اس پروجیکٹ کی زد میں آئی ہیں۔ اس اہم منصوبے کیلئے مرکز نے سیکڑوں کروڑ روپے مختص کئے ہیںتاکہ متاثرہ زمین مالکان کو مناسب معاوضہ دیا جا سکے۔ تاہم مقامی رکن پارلیمان سریش مہاترے عرف بالیا ماما نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
سریش مہاترے کے مطابق ۲۰۲۰ءاور۲۰۲۴ء میں کی گئی سرکاری قیمتوں کی جانچ اور دوبارہ جانچ میں زبردست تضاد دیکھا گیا۔ کچھ زمینوں کی قیمت۲۰۲۰ء میں۱۰۰؍ روپے فی مربع میٹر تھی لیکن۲۰۲۴ءمیں وہی زمین ۶۰۰؍ سے۶۵۰؍ روپے فی مربع میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ غیر معمولی اضافہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اور اس میں بدعنوانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے میں کی گئی مالی بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جائے۔