• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سشانت سنگھ کی موت سےمتعلق حقائق چھپانے کا دعویٰ

Updated: December 27, 2022, 4:04 PM IST | Mumbai

پوسٹ مارٹم ٹیم کے رکن نے اسے قتل قراردیا، سینئر ڈاکٹرس پر پردہ پوشی کا الزام لگایا

Sushant Singh Rajput
سشانت سنگھ راجپوت

فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا کیس ایک بار پھر سرخیوں  میں آگیاہے۔  اس معاملہ میں اس وقت سنسنی خیز موڑ آگیا جب اداکار کی پوسٹ مارٹم ٹیم میں شامل کوپر اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر نے  دعویٰ کیا کہ  سشانت کی موت خود کشی سے  نہیں ہوئی بلکہ انہیں قتل کیاگیا۔ مذکورہ شخص نے سینئر ڈاکٹرس پر اس معاملے میں پردہ پوشی کا الزام عائد کیا۔ کوپر اسپتال میں  سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم کرنے والےوالی ٹیم  کے مذکورہ فرد  کے مطابق پہلی ہی نظر میں یہ موت خود کشی نہیں قتل معلوم ہورہی تھی کیونکہ لاش  کے گلے اور جسم کے حصہ پر کئی نشان موجود تھے ۔
  کوپر اسپتال کے ملازم نےسنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جس دن سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی اس دن کوپر اسپتال میں ۵؍لاشوں کو لایا گیا تھا جن میں ایک وی آئی پی شخص کی باڈی تھی ۔ سشانت سنگھ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرتے وقت میں نے اس کے جسم پر کئی نشان دیکھے تھے۔ اس کے گلے پر بھی زخم کے تین نشان موجود تھے ۔‘‘ اسپتال کے ملازم کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام طور پر پوسٹ مارٹم کی ریکارڈنگ ہوتی ہے لیکن سشانت کے کیس میں صرف فوٹو کھینچنے کی ہدایت دی گئی تھی اس لئے ہم نے اپنے سینئر کی ہدایت پر عمل کیا ۔   اہم بات یہ ہے کہ سشانت سنگھ کی موت کو ڈھائی سال کا عرصہ بیت چکاہے، جانچ سی بی آئی کے حوالے مگر انکشافات اب ہورہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK