• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویڈن: قرآن کریم کے نسخےکو نذرآتش کرنے والےملعون کو ۴؍ماہ قید کی سزاسنائی گئی

Updated: November 07, 2024, 7:09 PM IST | Stockholm

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والےملعون ملزم کو عدالت نے ۴؍ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے کارکن راسموس پالوڈان نے۲۰۲۲ء میں قرآن کا ایک نسخہ جلا دیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والےملعون ملزم کو عدالت نے ۴؍ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  انتہائی دائیں بازو کے کارکن راسموس پالوڈان نے۲۰۲۲ء میں قرآن کا ایک نسخہ جلا دیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ راسموس کی حرکتیں اسلام پر تنقید کے بجائے مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے تھی۔ سویڈن کی  عدالت نے ۲۰۲۲ء میں دو مظاہروں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی اشتعال انگیزی کے الزام میں انتہائی دائیں بازو کے ایک کارکن کو چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ سویڈن کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ راسموس نے ان مظاہروں کے دوران مسلمانوں، عربوں اور افریقی ممالک کے لوگوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دئیے۔ جج نکولس سوڈربرگ نے  بیان میں کہا، ’’عوامی سطح پر نکتہ چینی کرنا جائز ہے، مثال کے طور پر، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تنقید درست ہے، تاہم لوگوں کے ایک گروپ کی توہین متعلقہ اور ذمہ دارانہ گفتگو کی حد سے واضح طور پر تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ان واقعات میں، اس طرح کی کوئی گفتگو نہیں تھی۔ اس کے بجائے، بیانات کا مقصد محض مسلمانوں کی توہین کرنا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK