• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویڈن: گوٹ برگ کے لسبرگ پارک کے زیر تعمیر اوشیانا واٹر پارک میں آتشزدگی

Updated: February 12, 2024, 7:49 PM IST | Stockholm

سویڈن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گوٹ برگ کے لسبرگ پارک کے اوشیانا واٹر پارک میں آتشزدگی کے سبب پورے شہر میں دھواں دھواں ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام نے متاثرہ علاقوں میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شمالی ریجن کے بڑے امیوزمینٹ پارکس میںسے ایک لسبرگ میں زیر تعمیر واٹرپارک میں آگ لگنے کے سبب سویڈن کے سب سے بڑے شہر گوٹ برگ میں دھواں ہی دھواں تھا۔آگ آہستہ آہستہ حال ہی میں کھولی گئی واٹر سلائیڈس میں پھیل گئی اور ٹیوب واٹر سلائیڈس کے بڑے حصوں کو تباہ کر دیاجن میں ایک ۱۳؍ میٹر کی گہرائی والی واٹر سلائیڈ بھی شامل ہے۔فوری طورپر پولیس یا فائر حکام یہ نہیں بتا سکتے کہ حادثے کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں یا نہیں۔ایمیلی ونبرگ ، جو این سی سی گروپ کی ترجمان ہیں جو اس تعمیر کا جنرل کانٹریکٹر ہے، نے سویڈن کے بروڈ کاسٹر ایس وی ٹی کو بتایا کہ سب کانٹریکٹر کچھ نصب کر رہے تھے جب یہ آتشزدگی شروع ہوئی۔فائربریگیڈ نے متاثرہ علاقوں کے عوام سے گھروں میں رہنے، دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھنے اور مقامی ریڈیو کو سننے کی اپیل کی ہے۔جائے وقوع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موجود ہے۔پارک کےقریبی ہوٹل اوردفاتر بھی خالی کروائے گئےہیں۔

۲ء۱؍ بلین کرونر کے اوشیانا واٹر پارک میں آگ لگی ہے جس کا افتتاح امسال گرمی کے موسم میں ہونے والا تھا۔سویڈن کے دوسرے بڑے شہر میں واقع لسبرگ پارک کا افتتاح ۱۹۲۳ء میں ہوا تھا۔ یہ عوام میں مقبول سیاحتی مقام ہے ۔ امسال ۳؍ ملین سےزائد افراد یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔
اوشیانا گوٹ برگ کی تاریخ سے متاثرہو کر بنایا گیا ہے۔ سویڈن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گوٹ برگ کی بنیاد ۱۶۲۱ء میں کنگ گستاو دوم ایڈلف نے ڈالی تھی۔ یہ سویڈن کا اہم تجارتی مرکز بن گیا ہے۔ تعمیر کے بعد اوشیاواٹر پارک میں ۶؍ ہزار مربع میٹر کا اندرونی سوئمنگ ایریا جبکہ ۴؍ہزار مربع میٹر بیرونی سوئمنگ ایریا کے لئے مختص کیا جانا ہے۔ یہاں ریستوراں او رہوٹل تعمیر کرنے کے بھی منصوبے ہیں۔ ایک ہزار ۷۵۰؍ افراد اس واٹر پارک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ اوشیانا واٹر پارک کے سوئمنگ پولس میں پانی بھرنے کی شروعات ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK