• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویگی، زومیٹو کی۱۰؍ منٹ ڈیلیوری ایپ کے ریسٹورنٹ کے ساتھ گیگ ورکر بھی مخالف

Updated: January 24, 2025, 9:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سویگی اور زومیٹو کی ۱۰؍ منٹ ڈیلیوری ایپ کے خلاف نیشنل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے قانونی اقدام کی گیگ ورکر نے بھی حمایت کا اعلان کیا۔

Gig workers drive fast to deliver food in ten minutes. Photo: INN
دس منٹ میں کھانا پہنچانے کیلئے گیگ ورکر تیز رفتار گاڑی چلاتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سویگی اور زومیٹو کی ۱۰؍ منٹ ڈیلیوری ایپ سروس کے خلاف ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے قانونی اقدام کی ایپ بیس ٹرانسپورٹ ورکر نے بھی حمایت کا اعلان کیا۔ایک پریس ریلیز میں،ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ ورکرزکے قومی جنرل سکریٹری، شیخ صلاح الدین نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں ڈیلیوری سروس فراہم کرنے کے سبب ڈیلیوری ورکر نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ اس کے ذہن پر بھی غیر حقیقی توقعات کو پورا کرنےکا دباؤ پڑتا ہے۔ ان کا استدلال تھا کہ ۱۰؍ منٹ کی ڈیلیوری کا دباؤ کارکنوں کو سڑک کی حفاظت اور ذاتی صحت سے سمجھوتہ کرنے پر مجبور کرتا ہے تاکہحتمی وقت پر کام  پورا کیا جاسکے۔یہ سڑک حادثہ کا خطرہ، مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی، اور انسانی بہبود پر منافع کو ترجیح دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پتانجلی فوڈ کو حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کرنے پر لال مرچ پاؤڈر واپس لینے کا حکم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویگی اور زومیٹودونوں ان تمام خدشات کیلئے جوابدہ ہوں، بشمول کارکنوں کی حفاظت، کارکنوں کے ڈیٹا کا مبینہ غلط استعمال، اور مزدوروں کے حقوق کی دیگر خلاف ورزیاں۔ ساتھ ہی کہا کہ کارکنوں کی نامناسب اجرت، ملازمت کاعدم تحفظ ، اور سماجی عدم تحفظ کی کمی ناقابل قبول ہے۔ ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ سویگی زومیٹو کی معیشت اپنی افرادی قوت کے استحصال پر ترقی نہیں کر سکتی، اور تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعت میں منصفانہ اور اخلاقی کاروباری طریقوں کو یقینی بناتے ہوئے کارکنوں اور صارفین کی فلاح و بہبود کو یکساں ترجیح دیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن زومیٹو اور سویگی کی جانب سے پرائیویٹ لیبل کے ساتھ  اسنیک اور بسترو کی۱۰؍ منٹ ڈیلیوری ایپ کے اجراء کے خلاف مسابقتی کمیشن آف انڈیا سے رجوع کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK