• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سڈنی شاپنگ سینٹر حملہ: چاقو سے حملے میں ۶؍ افراد جاں بحق، ایک حملہ آور ہلاک

Updated: April 13, 2024, 2:27 PM IST | Inquilab News Network | Sydney

آج سڈنی، آسٹریلیا کے یسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن مال کمپلیکس میں چاقو سے کئی لوگوں پر وار کیا گیا جس میں ۶؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ایک حملہ آور کو شوٹ کردیا ہے۔ شاپنگ مال کو لاک کردیا گیا ہے اور لوگوں سے علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Ambulances and police can be seen outside the shopping centre. Photo: PTI
شاپنگ سینٹر کے باہر ایمبولینس اور پولیس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آج سڈنی، آسٹریلیا کے ایک مصروف شاپنگ سینٹر میں متعدد لوگوں پر چاقو سے وار کیا گیا جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو کے حملے میں ۶؍افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم، پولیس رپورٹ کی تصدیق کیلئے فوری طور پر نہیں پہنچ سکی۔ یہ واردات وسیع و عریض ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن مال کمپلیکس میں ہوئی، جو سنیچر کی دوپہر خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔ ۸؍ افراد، جن میں ایک ۹؍ ماہ کا بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہے، کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔

ایک خاندان روتا ہوا مال سے نکل رہا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

مال کو لاک کر دیا گیا ہے اور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے سے نہ گزریں۔ نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اسے حملہ آوروں میں سے ایک سمجھا جارہا ہے۔ تاہم، اس حملے کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ہے۔


سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ویڈیوز میں شاپنگ سینٹر کے اطراف بہت سی ایمبولینسز اور پولیس کاروں کے ساتھ لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا جاسکتا ہے۔  پیرامیڈیکس جائے وقوعہ پر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ عینی شاہد روئی ہوبرمین نے اے بی سی نیوز چینل کو بتایا کہ اس نے ایک اسٹور میں پناہ لی اور لوگوں کو روتے ہوئے مال سے نکلتے ہوئے دیکھا۔

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی بیوی کیتھرین نے کہا کہ وہ حادثے سے کافی حیرت زدہ اور افسردہ ہیں۔انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ’’ آج سڈنی میں ہونےو الے حادثے سے ہم کافی حیرت زدہ اور افسردہ ہیں۔ ہمارے خیالات متاثرین ، لواحقین اور امدادی کارکنان کے ساتھ جنہوں نےدوسروں کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جانوں کا رسک لیا۔ولیم اور کیتھرین۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK