• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام: نئی پارلیمنٹ کیلئے ووٹنگ، بشارالاسد کی مدت کار میں توسیع متوقع

Updated: July 15, 2024, 10:03 PM IST | Damascus

آج شام میں نئی پارلیمنٹ کیلئے شہریوں نے ووٹنگ کی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ انتخابات میں بشارالاسد کی پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور ان کی مدت کار میں توسیع کی کوشش کی جائے گی۔ اس مرتبہ بحران زدہ شام میں رائے دہندگان کی تعداد کے متعلق اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ نتائج کا اعلان پیر کی رات یا اگلے دن متوقع ہے۔

Syrian President Bashar al-Assad exercising his right to vote. Image: X
شامی صدر بشار الاسد اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

شام کے شہریوں نے پیر کو نئی پارلیمنٹ کیلئے ووٹنگ کی۔ اس الیکشن میں صدر بشارالاسد کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں ۲۰۱۱ء میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں اور سکیوریٹی فورسیز کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے بعد سے چوتھی مرتبہ ووٹنگ ہورہی ہے۔ فی الحال ملک معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ شام کے ۲۰۲۴ء کے پارلیمانی انتخابات میں باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام اور ملک کے شمال مشرق کو امریکی حمایت یافتہ، کرد زیرقیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسیز کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اہل ووٹروں کی تعداد کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، اور صدارتی انتخابات کے برعکس، لاکھوں تارکین وطن شامی، جن کی تعداد خانہ جنگی کے بعد سے بڑھ گئی ہے، ووٹ دینے کے اہل نہیں ہیں۔
مغربی ممالک اور اسد کے ناقدین کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں پولنگ نہ تو آزادانہ ہے اور نہ ہی منصفانہ۔ اس سال ۲۵۰؍ نشستوں والی عوامی اسمبلی کیلئے ایک ہزار ۵۱۶؍ حکومت سے منظور شدہ امیدواروں نےحصہ لیا۔ حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں ۱۵؍ ووٹنگ اضلاع میں تقریباً ۸؍ ہزار ۱۵۱؍ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔ نتائج کا اعلان پیر کی رات یا اگلے دن متوقع ہے۔حکام کے مطابق ۲۰۲۰ ءکے انتخابات میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے نتائج میں کئی دنوں کی تاخیر ہوئی تھی۔ اسد کی بعث پارٹی نے ۱۶۶؍ نشستیں حاصل کیں، اس کے علاوہ دیگر ۱۷؍ اتحادی جماعتوں کے امیدواروں جبکہ ۶۷؍ نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK