• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیجنڈری طبلہ نواز استاد ذاکر حسین ۷۳؍سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے

Updated: December 16, 2024, 2:24 PM IST | Inquilab News Network | Washington

مشہور طبلہ نوازاستاد ذاکر حسین۱۵؍ دسمبر بروزاتواردل کا دورہ پڑنے سے امریکہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی تصدیق ذاکر حسین کے دوست اور فلوٹسٹ راکیش چورسیا نےکی۔

Tabla player Ustad Zakir Hussain. Photo: INN.
طبلہ نواز استاد ذاکر حسین۔ تصویر: آئی این این۔

مشہور طبلہ نوازاستاد ذاکر حسین۱۵؍ دسمبر بروزاتواردل کا دورہ پڑنے سے امریکہ میں انتقال کر گئے۔ انہیں پہلے سان فرانسسکو کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی موت کی تصدیق ذاکر حسین کے دوست اور فلوٹسٹ راکیش چورسیا نےکی۔ راجستھان کے کابینہ وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ذاکرحسین کے اچانک انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ بتا دیں کہ ہندوستان کے سب سے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک ذاکر حسین کو ۱۹۸۸ء میں پدم شری، ۲۰۰۲ء میں پدم بھوشن اور۲۰۲۳ء میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK