Inquilab Logo Happiest Places to Work

تہور رانا کی دیر رات عدالت میں پیشی، ۱۸؍ دن کی این آئی اے تحویل میں بھیجا گیا

Updated: April 12, 2025, 9:58 AM IST | New Delhi

بند کمرے میں سماعت ہوئی جبکہ جج نے رات ۲؍ بجے کے قریب ریمانڈ میں بھیجا، فی الحال تہور رانا سے این آئی اے ہیڈکوارٹرس میں پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔

Mumbai attacks key accused Tahur Rana has been handed over to NIA custody. Photo: PTI
ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم تہور رانا کو این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

قومی راجدھانی کی پٹیالہ ہاؤس خصوصی عدالت نےممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا کو ۱۸؍ دنوں  تک قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ این آئی اے نے حالانکہ ۲۰؍ دن کی ریمانڈ طلب کی تھی لیکن عدالت نے ۱۸؍ دن کی تحویل دی۔ این آئی اے نے تہور رانا کو گزشتہ شام امریکہ سے لائے جانے کے بعد اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی حراست میں لیا تھا۔  اسے حوالگی کی طویل کارروائی کے بعد امریکہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گیا ہے۔
تفتیشی ایجنسی نے تہور رانا کو پوچھ گچھ کے  لئے ریمانڈ پر لینے کے  لئے جمعرات کی رات  خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا ، جہاں اس نے ۲۰؍ دنوں کی تحویل  طلب کی تھی۔تہور رانا کو این آئی اے کے خصوصی جج چندر جیت سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سینئر وکیل دیان کرشنن اور اسپیشل پبلک پراسکیوٹر نریندر مان نے این آئی اے کی طرف سے اس معاملہ میں بحث کی جبکہ  ایڈوکیٹ پیوش سچدیو دہلی لیگل سروس کی جانب سے تہور رانا کی قانونی مدد کیلئے پیش ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ خصوصی این آئی اے جج چندر جیت سنگھ نے بند کمرے میں کیس کی سماعت کی اور دیر رات ۲؍ بجے اپنا فیصلہ سنایا۔این آئی اے نے تہور رانا کی تحویل سے متعلق اپنے دلائل پیش کیے، جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا۔ اب این آئی اے اپنے صدر دفتر میں اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے تاکہ ممبئی حملوں کی سازش منظر عام پر آسکے۔فی الحال این آئی اے دفتر کی سیکوریٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK