• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان ہائی کورٹ نے ادے پور کے درزی کے قتل کے ملزم محمد جاوید کو ضمانت دے دی

Updated: September 07, 2024, 7:05 PM IST | Jaipur

کنہیا لال نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی حمایت کی تھی جس کے بعد اس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ این آئی اے کی رپورٹ کے مطابق محمد جاوید نے کنہیا لال کے قتل کی سازش میں اہم رول ادا کیا تھا۔

Rajasthan High Court Building. Photo: INN.
راجستھان ہائی کورٹ کی عمارت۔ تصویر: آئی این این۔

راجستھان ہائی کورٹ نے جمعرات کو محمد جاوید نامی شخص کو ضمانت دے دی جسے ادے پور کے درزی کنہیا لال کا سر قلم کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس قتل نے ملکی سطح پر سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس پراویر بھٹناگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر دونوں ملزمین کو ضمانت دی۔۲۹ جون ۲۰۲۲ء کو ریاض اور غوث محمد نے ادے پور کے درزی کنہیا لال کا سر قلم کر دیا تھا۔ کنہیا لال نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی حمایت کی تھی جس کے بعد اس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔حملہ کے بعد اس کیس کی تفتیش ادے پور پولیس سے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپی گئی تھی جس نے ۲ پاکستانی شہریوں سمیت ۱۱ لوگوں کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ: کانگریس نے اسمبلی الیکشن کیلئے ۳۲؍ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

۱۳ فروری کو این آئی اے نے تمام ملزمین کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ این آئی اے کی رپورٹ کے مطابق جاوید نے کنہیا لال کے قتل کی سازش میں اہم رول ادا کیا تھا۔ این آئی اے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملزمان خود کٹر تھے، جبکہ عطاری کے کراچی کی تنظیم دعوت اسلامی سے تعلقات تھے۔این آئی اے نے پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ملزم نے مہلک چاقو/ہتھیاروں کا بندوبست کیا اور کنہیا لال کو اس کی فیس بک پوسٹ کے ردعمل میں قتل کر دیا۔ انہوں نے قتل کی ویڈیو بھی جاری کی، جس کا مقصد عوام کو دہشت زدہ کرنا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور دھمکی آمیز ویڈیو بھی ریکارڈ کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK