• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تعلیمی انقلاب کی ۷؍ ویں سالگرہ، خصوصی شمارہ منظرعام پر

Updated: September 06, 2024, 9:44 PM IST | Taleemi Inquilab Desk

تعلیمی انقلاب کی ۷؍ ویں سالگرہ کا خصوصی شمارہ ۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو شائع ہوا ہے۔ ہر سال تعلیمی انقلاب کی سالگرہ کا خصوصی شمارہ کسی مرکزی خیال یعنی ’’تھیم‘‘ پر تیار کیا جاتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آج تعلیمی انقلاب کی ۷؍ ویں سالگرہ کا خصوصی شمارہ شائع ہوا ہے۔ ہر سال تعلیمی انقلاب کی سالگرہ کا خصوصی شمارہ کسی مرکزی خیال یعنی ’’تھیم‘‘ پر تیار کیا جاتا ہے۔ آج کے شمارے کا تھیم ’’کریئر وَن پلس‘‘ ہے۔ ’’کریئر وَن پلس‘‘ کا مفہوم ہے منتخب کردہ کریئر کے علاوہ کوئی ہنر یا صلاحیت جو کارآمد ثابت ہو، مثال کے طور پر اگر کوئی طالب علم ڈاکٹر بننے کی غرض سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہو تو وہ اپنے شوق یا مشغلے کیلئے بھی وقت مختص کرے، ہوسکتا ہے کہ وہ ایک اچھا مصور، یا، فٹ بالر، یا، گلوکار بھی ہو۔ بعض اوقات منتخب کردہ کریئر پیچھے رہ جاتا ہے اور سیکھا ہوا ہنر یا صلاحیت، یعنی وَن پلس اصل کریئر بن جاتا ہے۔ اس تھیم کے ذریعے طلبہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے شوق اور مشاغل پر توجہ دیں تاکہ اپنے ’’وَن پلس‘‘ کی تشخیص کرسکیں۔ 
اس شمارے میں ’’وَن پلس‘‘ کے فوائد بھی بتائے گئے ہیں۔ ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جو بیک وقت مختلف کاموں میں مہارت رکھتے تھے/ ہیں، مثلاً لیونارڈو ڈاونچی، مایا اینجلو، سلمان خان، آرنالڈ شیوازنگر،اکشے کمار اور آیوشمان کھرانہ وغیرہ۔ چونکہ طلبہ کیلئے وہ افراد ’’آئیڈیل‘‘ ہوتے ہیں جو اسی معاشرہ کا حصہ ہوں، اس لئے ایسی ہی ۷؍ شخصیات کا انٹرویو بھی اس خصوصی شمارہ کا حصہ ہیں۔ وہ شخصیات ہیں:
(۱) آصف مجتبیٰ (پروفیسر، گیسٹ لیکچرار، سماجی رضاکار، مائلز ٹو اسمائیل کے بانی اور ڈائریکٹر)، (۲) ڈاکٹر شنیزہ الماس ساجد (ڈینٹسٹ اور پروفیشنل ڈانسر)،(۳) شعوانہ عابد اختر (طالبہ، ٹیچر اور بیکر)،(۴) فیضان ارشد انصاری (ماہر فطرت اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر)،(۵) ڈاکٹر دانیہ نور محمد خان (ڈائٹیشین اور کاسمیٹولوجسٹ)، (۶) سید شہباز حسین (نیسلے انڈیا میں سینئر سیلز آفیسر اور شاعر)،(۷) نعمان صدیقی (بی کام طالب علم اور فٹ بالر)،اس کے علاوہ چند دلچسپ اور منفرد مضامین بھی اس خصوصی شمارہ کا حصہ ہیں:
(۱) عالمی سطح پر مشہور ۷؍ کہانیوں کے سبق سے اخذ کی گئیں ۷؍ خوبیاں جو ہر طالب علم میں ہونی چاہئیں۔ (۲) طلبہ کی توجہ ایسی ۷؍ عادتوں کی طرف مبذول کروائی گئی ہے جنہیں وقت سے پہلے بدل دینا دانشمندی ہوگی ورنہ یہ عادتیں انہیں بدل دیں گی اور مستقبل میں ان کیلئے نقصاندہ ثابت ہوں گی۔(۳) ۲۱؍ ویں صدی کی ۱۴؍ اسکلز کے بارے میں بتایا گیا ہے جن سے لیس ہونا وقت کا تقاضا ہے۔ ہر طالب علم کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔(۴) تعلیمی مداح؛ اس مضمون میں تعلیمی انقلاب کا سنجیدگی سے مطالعہ کرنے والے ۷؍ طلبہ نے بتایا ہے کہ تعلیمی انقلاب ان کی تعلیمی زندگی میں کس طرح معاون ثابت ہورہا ہے اور دیگر طلبہ کو اس اخبار کا مطالعہ کیوں کرنا چاہئے۔(۵) ہر ہفتے تعلیمی انقلاب میں کالم ’’یہ جگہ آپ کی تحریر کیلئے خالی ہے‘‘ کے تحت طلبہ کو ایک عنوان دیا جاتا ہے جس پر وہ اظہار خیال کرتے ہیں۔ اس ہفتے طلبہ نے تعلیمی انقلاب کے متعلق اپنے سینئر طلبہ کا انٹرویو کیا ہے جو کافی دلچسپ ہے۔ اس کالم کے تحت کل ۲۱؍ انٹرویو شائع ہوئے ہیں۔۷؍ ویں سالگرہ کا خصوصی شمارہ ہر اعتبار سے منفرد اور خاص ہے اس لئے طلبہ اس کی کاپی سنبھال کر رکھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK