• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناندیڑ: شاہین اکیڈمی کی جانب سے’ٹیلنٹ سرچ ‘امتحان کا انعقاد،۵۰۰؍ طلباء و طالبات کی شرکت

Updated: February 04, 2023, 12:04 PM IST | ZA Khan | Nanded

اس امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب منتخب طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی جس کی وجہ سے انہیں اکیڈمی میں مفت تعلیم کا موقع ملے گا

Students writing paper in talent search exam of Shaheen Academy in Nanded. (Photo: inquilab)
ناندیڑ میں شاہین اکیڈمی کے ٹیلنٹ سرچ امتحان میں  طالبات پرچہ لکھتے ہوئے۔ (تصویر: انقلاب )

 شاہین اکیڈمی ناندیڑ کی جانب سے  ٹیلنٹ سرچ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔شاہین اکیڈمی ناندیڑ کیمپس میں ۳۱؍جنوری کوصبح ۱۱؍ بجے سے دوپہر ایک بجے تک منعقد ہ اس امتحان میں ۵۰۰؍ سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔اس امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے منتخب طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی جس کی وجہ سے انہیں اکیڈمی میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
 اس ضمن میں شاہین اکیڈمی کی  جانب سے عبدالحئی سر نے کہاکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ غریب طبقہ کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو فری کوچنگ فراہم کی جائے تاکہ انہیں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے ۔غربت کی وجہ سے ذہین طلبہ اچھے کوچنگ سینٹر میں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ۔ایسے میں شاہین اکیڈمی نے اپنے ادارے میں غریب اور مستحق طلبہ کو بھی داخلہ دینے کی گنجائش رکھی ہے ۔ان طلبہ کو ٹیلنٹ سرچ امتحان سے گزرنا پڑتاہے ۔اس امتحان میں جو طلبہ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہیں انہیں ۱۰۰؍فیصد سے لے کر ۳۰؍ فیصد تک اکیڈمی کی سالانہ فیس میں چھوٹ دی جاتی ہے ۔فیس میں ڈسکاؤنٹ ،طالب علم کے امتحانی نتائج کے فیصدکے حساب سے طے کیا جاتاہے ۔
 خیال رہے کہ ٹیلنٹ سرچ کا یہ امتحان آٹھویں ،نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے رکھا گیا تھا ۔امتحان کو آف لائن اور آن لائن دونوں طریقے سے منعقد کیا گیا مقامی طلبہ نے اکیڈمی کے کیمپس میں آکر امتحان دیا جبکہ غیر مقامی طلبہ نے  اکیڈمی کی  ویب سائٹ پر آن لائن امتحان میں شرکت کی ۔شاہین اکیڈمی کی جانب سے بتایا گیا کہ امتحان میں امیدواروں نے پورے جوش و خروش اور تیاری کے ساتھ شرکت کی ۔شاہین اکیڈمی ناندیڑ میں آٹھویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے کوچنگ کلاسیز کا نظم کیا جارہاہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK