Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ریاض میں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، تنازع کے تصفیہ کی امید

Updated: March 26, 2025, 1:07 PM IST | Riyadh

وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس کے ساتھ مذاکرات کا مقصد بحیرہ اسود میں جنگ بندی کے ہدف تک پہنچنا ہے۔

US envoy Witkoff. Photo: INN
امریکی ایلچی وٹکوف۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روس اور امریکہ کے درمیان۱۲؍ گھنٹہ تک جاری رہنے والےایک امید پر ختم ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے ریاض میں پیر کو منعقدہ روس امریکہ مذاکرت کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں تکنیکی مسائل اور بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر بات ہوئی ہے۔دوسری طرف وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات کا مقصد بحیرہ اسود میں جنگ بندی کے ہدف تک پہنچنا ہے تاکہ جہاز رانی کی آزادانہ آمد و رفت ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھئے: آج رائلز اور نائٹ رائیڈرس کے درمیان گھمسان

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ان مذاکرات کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے مہلک ترین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔ فوکس نیوز سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ’’لگتا ہے روسی صدر پوتن امن چاہتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا ہم سعودی عرب میں کچھ حقیقی پیش رفت دیکھنے جا رہے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ اسود میں جنگ بندی ہوگی اور یوں ہم قدرتی طور پر مکمل جنگ بندی کی جانب جائیں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس اور امریکہ سعودی عرب میں اپنے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں، کریملن نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا تھا کہ بات چیت میں ممکنہ بحری جنگ بندی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود اپنے دارالحکومتوں کو واپس رپورٹ کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK