سب سے پہلے۳ء۴؍ جی ڈبلیو شمسی سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا جو ٹاٹا پاور سولر کمپنی نے۳؍ ہزار ۸؍سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کی تھی۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 1:40 PM IST | Agency | Chennai
سب سے پہلے۳ء۴؍ جی ڈبلیو شمسی سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا جو ٹاٹا پاور سولر کمپنی نے۳؍ ہزار ۸؍سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کی تھی۔
صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو جنوبی ترونیل ویلی ضلع میں ایک سولر سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ کی سہولت کا۶؍ ہزار۳۷۴؍ کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ ایک پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
اسٹالن زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور۲۰۲۶ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) دراوڑ ماڈل حکومت کے ذریعے شروع کئے گئے مختلف فلاحی اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کے سرکاری دورے پر ہیں۔
انہوں نے سب سے پہلے۴ء۳؍ جی ڈبلیو شمسی سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا جو ٹاٹا گروپ کی ذیلی کمپنی ٹاٹا پاور سولر کمپنی نے۳؍ ہزار ۸؍سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کی تھی۔ گنگائی کونڈان ایس آئی پی سی او ٹی انڈسٹریل اسٹیٹ میں افتتاح کی گئی اس سہولت سے۴؍ ہزارافراد کو روزگار ملے گا۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے وکرم سولر کمپنی کی طرف سے ۲؍ ہزار ۵۷۴؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کئے جانے والے۳؍ گیگا واٹ سولر سیل اور۶؍ گیگا واٹ ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے۲؍ ہزار ۵؍سو افراد کو روزگار ملے گا۔ یہاں ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان سہولیات میں زیادہ تر ملازمتیں خواتین کیلئے ہوں گی۔ اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو ملک کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے اور مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے مختلف شعبوں میں قائد ہے۔ تمل ناڈو خواتین کے لئے بڑی تعداد میں ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے والی سرکردہ ریاست ہے۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن نےیہ بھی کہا کہ اقتصادی سروے۲۵-۲۰۲۴ءمیں بھی تمل ناڈو کی کارکردگی کی تعریف کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے اور۲۰۳۰ء تک تمل ناڈو کو ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کی خاطر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کئی اقدام کر رہی ہے۔