• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اس ’’پہاڑ‘‘ کو قانونی طور پر ’’انسان‘‘ کا درجہ دے دیا گیا!

Updated: February 27, 2025, 2:10 PM IST | Agency | Wellington

دنیا میں عجیب وغریب واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک فیصلہ نیوزی لینڈ سے آیا ہے جس نے پہاڑ کو قانونی طور پر انسان قرار دے دیا ہے۔

This famous mountain is located in the North Island of New Zealand. Photo: INN
نیوزی لینڈ کےنارتھ آئی لینڈ میں یہ مشہور پہاڑ واقع ہے۔ تصویر: آئی این این

دنیا میں عجیب وغریب واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک فیصلہ نیوزی لینڈ سے آیا ہے جس نے پہاڑ کو قانونی طور پر انسان قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے ملکی قانون کے تحت نارتھ آئی لینڈ میں واقع دوسرے بلند ترین پہاڑ تارانکی کو ’’انسان ‘‘کا خصوصی درجہ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پہاڑ کو انسان کا درجہ دینے کے بعد اب کوئی فرد یا کمپنی اس پہاڑ یا اس کے قیمتی قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچا سکے گی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے مقامی ماری قبائل کے مطالبے پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ ماری قبائل کے نزدیک یہ پہاڑ مقدس اور مذہبی، ثقافتی و معاشرتی لحاظ سے بڑا اہم ہیں۔ تاہم سفید فاموں نے ان پر مظالم ڈھا کر نیوزی لینڈ پر قبضہ کیا، تو وہ تارانکی پر بھی قابض ہو گئے۔ گزشتہ ایک عشرے سے ماری نے اپنے مقدس پہاڑ کو نوآبادیاتی شکنجے سے آزاد کرانے کی تحریک چلا رکھی تھی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے اس پہاڑ کو باضابطہ انسان کا درجہ دیے جانے کے بعد آئندہ کوئی ملٹی نیشنل کمپنی یا سفید فاموں کا گروہ کسی بھی طرح تارانکی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہوئے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK