• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیرف وار: چین، میکسیکو اور کنیڈا بھی امریکی درآمد پر ٹیکس لگائیں گے

Updated: February 02, 2025, 4:01 PM IST | Ottawa

امریکہ کی جانب سے کنیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر۲۵؍ فیصد ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب کنیڈا کے قائم مقام وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یہ بھی اعلان کیا کہ کنیڈا منگل ۴؍ فروری۲۰۲۵ء سے۱۵۵؍ بلین ڈالر مالیت کی امریکی درآمدات پر ۲۵؍ فیصد ٹیرف لگائے گا۔

Justin Trudeau and Donald Trump. Photo: INN.
جسٹن ٹروڈو اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

امریکہ کی جانب سے کنیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر۲۵؍ فیصد ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب کنیڈا کے قائم مقام وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔ ٹروڈو نے یہ بھی اعلان کیا کہکنیڈا منگل ۴؍ فروری۲۰۲۵ء سے۱۵۵؍ بلین ڈالر مالیت کی امریکی درآمدات پر ۲۵؍ فیصد ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہکنیڈا امریکی محصولات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی محصولات کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ٹرمپ نے یکم فروری ۲۰۲۵ءکو چین سے تمام درآمدات پر۱۰؍ فیصد اور میکسیکو اورکنیڈا سے درآمدات پر ۲۵؍فیصد ٹیرف لگانے کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے۔ تاہم، امریکی حکومت کے نئے حکم نامے کے مطابق اب کنیڈاسے تیل اور بجلی سمیت توانائی کی درآمدات پر۲۵؍ فیصد کے بجائے صرف ۱۰؍فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ 

اطلاعات کے مطابق عنقریب ٹروڈو میکسیکو کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ اس آرڈر کی ایک شق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان تینوں ممالک میں کوئی بھی ٹیرف کے جواب میں کوئی اقدام کرتا ہے تو امریکی ٹیرف میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنی کابینہ سے ملے ہیں اور جلد ہی اس معاملے پر میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب نہیں چاہتے تھے لیکن ابکنیڈا تیار ہے۔ جسٹن ٹروڈو ۲؍ فروری کی شامل کنیڈینوں سے خطاب کریں گے۔ امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ۴؍ فروری سے زیادہ تر کنیڈین اشیا پر۲۵؍فیصد محصولات لگانے کا ارادہ رکھتا ہے، توانائی پر۱۰؍فیصد محصولات کے ساتھ۔ میں نے آج وزیر اعظم اور ہماری کابینہ سے ملاقات کی ہے، اور میں جلد ہی میکسیکو کے صدر شین بام سے بات کروں گا۔ 
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ محصولات کا جواب ٹیرف لگا کر دے گا۔ ساتھ ہی چین نے بھی ایسے ہی جوابی اقدامات پر عمل درآمد کا عزم ظاہر کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت نے امریکی حکومت کے اقدام پر احتجاج کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK