Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ٹاٹا کیپٹل کو ۱۵؍ہزار کروڑ روپے کے آئی پی او کی منظوری ملی

Updated: February 26, 2025, 11:03 AM IST | New Delhi

ٹاٹا گروپ کی ایک اور کمپنی کے آئی پی او کا طویل انتظار بالآخر ختم ہو گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹاٹا گروپ کی ایک اور کمپنی کے آئی پی او کا طویل انتظار بالآخر ختم ہو گیا۔ ٹاٹا کیپٹل نےمنگل کو کہا کہ اس نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ آئی پی او۲۳؍ کروڑ تک نئے ایکویٹی حصص پر مشتمل ہوگا جس کے ساتھ موجودہ شیئر ہولڈرس کی جانب سے فروخت کی پیشکش بھی ہوگی۔ کمپنی نے ابھی تک اس کیلئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم آئی پی او کے جاری ہونے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان، ہندوستان کی بی ٹیم کو بھی شکست نہیں دے سکتا: سنیل گاوسکر

بورڈ نے کمپنی کے موجودہ شیئر ہولڈرس کو حقوق کی بنیاد پر۱۵۰۰۴؍کروڑ روپے تک کے حصص جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ۲۰۲۳ء میں ٹاٹا ٹیکنالوجیز کی بمپر لسٹنگ کے بعد یہ آئی پی او ٹاٹا گروپ کا پہلا آئی پی او ہوگا۔  ایک ویب سائٹ  نے خود۲۴؍ دسمبر کو اطلاع دی تھی کہ ٹاٹا کیپٹل نے۱۵۰۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک میگا آئی پی او پر کام شروع کر دیا ہے جو کہ بنیادی اور ثانوی حصص   کا مجموعہ ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی نے سیرل امرچند منگل داس اور کوٹک مہندرا کیپٹل کو بطور مشیر شامل کیا ہے۔
 ٹاٹا گروپ کا یہ اقدام ریزرو بینک آف انڈیا  کی لازمی ضرورت کے مطابق ہے، جس میں `اوپری  سطح پر این بی ایف سیز  کو مطلع کئے  جانے کے ۳؍ سال کے اندر یعنی ستمبر۲۰۲۵ء تک درج کیا جانا ہے۔ٹاٹا کیپٹل فائنانشل سروسیز  جو جنوری۲۰۲۴ء میں ٹاٹا کیپٹل  کے ساتھ ضم ہوئی، ریگولیٹر کی فہرست میں شامل ہے۔ ظاہر ہے اسے ستمبر تک آئی پی او لانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK