کمپنی پیداواری لاگت میں اضافے کی جزوی تلافی کے لئے یہ قدم اٹھا رہی ہے۔مسافر گاڑیوں میں ای وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: January 22, 2024, 11:25 AM IST | Agency | New Delhi
کمپنی پیداواری لاگت میں اضافے کی جزوی تلافی کے لئے یہ قدم اٹھا رہی ہے۔مسافر گاڑیوں میں ای وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
اگر آپ ٹاٹا موٹرس کی کار خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو صارفین کیلئے ایک بری خبر ہے۔ دراصل، کار بنانے والی دیو ہیکل کمپنی الیکٹرک وہیکل (ای وی) سمیت اپنی تمام مسافر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ہے۔ کمپنی نے اپنی قیمتوں میں اوسطاً۰ء۷؍ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ یکم فروری۲۰۲۴ء سے نافذہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی پنچ، نیکسن اور ہیریئر سمیت کئی مسافر گاڑیاں فروخت کرتی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
کمپنی پیداواری لاگت میں اضافے کی جزوی تلافی کے لئے یہ قدم اٹھا رہی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب کمپنی اس ماہ کے شروع میں مثبت عالمی ہول سیل نمو کی اطلاع کے باوجود بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت سے دوچار ہے۔ جرمن لگژری کار بنانے والی کمپنی آؤڈی نے بھی ہندوستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں یکم جنوری۲۰۲۴ء سے ۲؍ فیصد اضافہ کیا ہے، جس میں ان پٹ اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ماروتی سوزوکی نے بھی اپنے سبھی ماڈلس کی قیمت میں گزشتہ دنوں ہی اضافہ کیا تھا۔
تیسری سہ ماہی میں فروخت کیسی رہی؟
ٹاٹا موٹرس نے مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ء کی تیسری سہ ماہی میں اپنی مجموعی عالمی ہول سیلز میں ۹؍فیصد سال بہ سال اضافہ رپورٹ کیا، جو ۳۳۸۱۷۷؍یونٹس تک پہنچ گیا۔ کمرشیل گاڑیاں اور خاص طور پر ٹاٹا ڈائیوو رینج نے۹۸۶۷۹؍ یونٹس کے ساتھ عالمی ہول سیلز میں حصہ ڈالا، جو کہ ۲۰۲۳ء کی اسی مدت کے مقابلے میں معمولی ایک فیصد زیادہ تھا۔ مسافر گاڑیوں کے شعبے میں ٹاٹا موٹرس نے مالی سال ۲۴ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی ہول سیلز میں ۵؍ فیصد سال بہ سال اضافہ درج کیا تھا۔ کمپنی کی فروخت میں جیگوار لینڈ روور کا سب سے بڑا حصہ رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران کمپنی نے۱۰۱۰۴۳؍ جیگوار لینڈ روورگاڑیاں فروخت کی ہیں جو کہ پہلے کے مقابلے میں ۲۷؍فیصد زیادہ ہیں۔
ٹاٹا کی کمرشیل گاڑیاں بھی یکم جنوری سے مہنگی
ایک ماہ قبل ۱۰؍دسمبر کو ٹاٹا موٹرس نے اپنی تمام کمرشیل گاڑیوں کی قیمت میں ۳؍ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے کہا تھا کہ بڑھی ہوئی قیمتیں یکم جنوری۲۰۲۴ء سے نافذ ہوں گی۔ اس کے بعد کمرشیل گاڑیوں کی بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق بھی یکم جنوری سے ہو گیا ہے۔