• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹاٹا موٹرس جولائی سے کمرشیل گاڑیوں کے دام میں اضافہ کرے گا

Updated: June 20, 2024, 12:32 PM IST | Mumbai

کمپنی اشیاء (پیٹرول، ڈیزل) کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ شیئرس پر اثر پڑا۔

Tatamotors showroom. Photo: INN.
ٹاٹاموٹرس کا شوروم۔ تصویر: آئی این این۔

ممبئی (ایجنسی): ملک کی آٹو سیکٹر کی کمپنی ٹاٹا موٹرس اپنی کمرشیل گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ کمرشیل گاڑیوں کی قیمتوں میں ۲؍ فیصد اضافہ کرے گی۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی۲۰۲۴ء سے ہوگا۔ ٹاٹا موٹرس نے بیان میں کہا کہ کمپنی اشیاء (پیٹرول، ڈیزل) کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ یکم جولائی سے نئی گاڑیوں پر نافذ ہونے والی قیمت مختلف ماڈلس اور گاڑیوں کے مختلف قسم کیلئے مختلف ہوگی۔ نئی قیمت پورے ملک میں ٹاٹا کی گاڑیوں پر نافذ ہوگی۔ ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا گروپ کی ذیلی کمپنی، لگژری کاروں سے لے کر ٹرک تک ہر چیز کی تیاری میں شامل ہے۔ کمپنی فی الحال کاریں، پک اپ، ٹرک اور بسیں بناتی ہے۔ کمپنی نے مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیاں بھی لانچ کی ہیں۔ ٹاٹا موٹرس اس وقت تجارتی گاڑیوں کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ کمپنی کی تجارتی گاڑیوں کی فہرست میں منی ٹرک، ٹرک، بسیں اور وین جیسی گاڑیاں شامل ہیں۔ ٹاٹا موٹرس کے حصص میں بدھ کو گراوٹ دیکھی گئی۔ صبح ساڑھے ۱۱؍ بجے کمپنی کے حصص۰ء۱۸؍ فیصد کمی کے ساتھ۹۸۳ء۹۰؍ روپے پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ کمپنی کے حصص نے ایک سال میں سرمایہ کاروں کو تقریباً۷۴؍ فیصد کا منافع دیا ہے جبکہ۶؍ ماہ میں اس کے حصص میں ۳۵؍ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK