• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹاٹا ڈاٹ ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کو۴؍ لاکھ چارجنگ پوائنٹس تک بڑھائے گا

Updated: February 14, 2025, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai

یہ اقدام چارجنگ کی رفتار، بھروسے اور صارف کے تجربے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ای پی او کی عملداری کو بھی بہتر بنائے گا۔

Shailesh Chandra addressing the press conference. Photo: PTI
شیلیش چندرا پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے۔ تصویر:  پی ٹی آئی

ہندوستان کے الیکٹرک وہیکل (ای وی) انقلاب کی قیادت کرنے والی ٹاٹا ڈاٹ ای وی نے جمعرات کو ملک کے چارجنگ انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی ایک بڑی پہل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ۲۰۲۷ء تک دستیاب چارج پوائنٹس کی تعداد کو دوگنا کرکے ۴؍ لاکھ چارجنگ پوائنٹس تک کرے گا ۔ وہ  اس طرح کے اقدام سے ای وی کو مزید قابل رسائی اور آسان بنائے گا۔
 کمپنی۲۰۱۹ء سے ہندوستان کے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانے میں سب سے آگے رہی ہے۔ سب سے پہلے ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے نجی چارج کرنے کے حل پیش کرنے کے لئے اور پھر تیز ترین ای وی کو اپنانے والے شہروں میں اور اس کے آس پاس پبلک چارجنگ انفراسٹرکچر کو رول آؤٹ کرتے ہوئے ابتدائی رخ کو  اختیار کرنے والوں کو ای وی پر سوئچ کرنے کے لئے اہم مدد اور ترغیبات فراہم کرتے ہیں۔ جمعرات کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے  ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکلز اور ٹاٹا پیسنجر الیکٹرک موبیلیٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر  شیلیش چندرا  نے کہا، ’’ٹاٹا ڈاٹ ای وی نہ صرف عالمی معیار کی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا کر بلکہ پورے ملک میں ایک مضبوط چارجنگ کی تعمیر کے ذریعے ہندوستان کے ای وی انقلاب میں سب سے آگے رہا ہے۔ ہندوستان میں ای وی کی ترقی کو قابل بنانے کے لئے ہم نے سی پی او کے ساتھ شراکت داری میں اگلے دو برسوں میں چارجنگ نیٹ ورک کو۴؍ لاکھ سے زیادہ پوائنٹس تک  وسعت دینے کا ہدف رکھتے ہوئے `اوپن کولیبریشن۲ء۰؍ لانچ کیا ہے،  یہ اقدام چارجنگ کی رفتار، بھروسے اور صارف کے تجربے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ای پی او کی عملداری کو بہتر بھی  بنائے گا اور ان کی ترقی کو آسان بنائے گا۔‘‘ انہوں نےمزید کہا،’’ چارجنگ کے تجربے کو بڑھانے کے لئے ہم پارٹنرشپ کے ذریعے اہم شہروں اور شاہراہوں پر ٹاٹا ڈاٹ ای وی میگا چارجرز قائم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کے خدشات کو دور کرنے اور چارجنگ ایکو سسٹم کو مزید قابل رسائی اور قابل اعتماد بنانے کے لئے ایک مربوط چارجنگ ہیلپ لائن اور بلارکاوٹ ادائیگی سولیوشن متعارف کرایا جا رہا ہے کیونکہ ای وی کو اپنانے میں اضافہ جاری ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK