رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو۱۱؍ ہزار۵۸؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں۱۲؍ فیصد کا خالص منافع ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: January 10, 2025, 3:12 PM IST | Agency
رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو۱۱؍ ہزار۵۸؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں۱۲؍ فیصد کا خالص منافع ہوا ہے۔
ٹاٹا گروپ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کی سرکردہ کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز (ٹی سی ایس) کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں۱۱؍ ہزار۵۸؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں۱۲؍ فیصد کا خالص منافع ہوا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں۱۲؍ ہزار ۳۸۰؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو اپنی ریگولیٹری فائلنگ میں کہا کہ اس نے مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء کی اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں ۱۲؍ ہزار۳۸۰؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، جو مالیاتی سال۲۴-۲۰۲۳ء کی تیسری سہ ماہی میں۱۱؍ ہزار ۵۸؍ کروڑ روپے سے۱۲؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران کمپنی کی کل آمدنی بھی ۶؍ فیصد بڑھ کر۶۳؍ ہزار۹۷۳؍کروڑ روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ۶۰؍ ہزار۵۹۳؍ کروڑ روپے تھی۔
کمپنی نے اپنے سرمایہ کاروں کیلئے۷۶؍ روپے فی شیئر ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ۶۶؍ روپے کا خصوصی ڈیویڈنڈ بھی شامل ہے۔ ڈیویڈنڈ کیلئے اہلیت کی ریکارڈ تاریخ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء مقرر کی گئی ہے اور یہ۳؍ فروری ۲۰۲۵ ء کو ادا کی جائے گی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر کے کروتیواسن نے کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا،’’صنعتوں، جغرافیوں اور سروس لائنوں میں متوازن ترقی ہوئی ہے جس سے طویل مدتی ترقی کے مضبوط امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ بی ایف ایس آئی اور سی بی جی کے شعبوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے جبکہ علاقائی منڈیوں جیسے ہندوستان، وسط مغربی اور لاطینی امریکہ مضبوط ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔‘‘
ٹی سی ایس نے سائبر سیکوریٹی، ایس آئی کلاؤڈ اور ٹی سی ایس انٹرایکٹو جیسے شعبوں میں پیش رفت کی ہے جبکہ تکنیکی اختراعات اور اپ اسکلنگ پر توجہ دی ہے۔ کمپنی نے اے ڈبلیو ایس کے ساتھ شراکت میں `ٹی سی ایس۵؍اے فریم ورک کا آغاز کیا، یہ ایک منفرد حل ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے ساتھ کمپنی نے ٹیکنالوجی کی جدید کاری، کاروباری تبدیلی اور عمومی اے آئی پر مبنی حل میں بھی مضبوط کارکردگی دکھائی ہے۔