• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی ، کانگریس نے سازش کا الزام لگایا

Updated: November 15, 2024, 10:55 PM IST | New Delhi

پارٹی کے مطابق راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو جھارکھنڈ سے ۲؍ گھنٹے تک اڑنے کی اجازت نہ دینا سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ، الیکشن کمیشن سے باقاعدہ شکایت کی

Rahul Gandhi can be seen sitting in the helicopter waiting for take-off. (PTI)
راہل گاندھی کو ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ٹیک آف کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔(پی ٹی آئی )

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل  گاندھی کے ہیلی کوپٹر میں تکنیکی خرابی کا بہانہ بناتے ہوئے اسے تقریباً ۲؍ گھنٹے تک ٹیک آف کی اجازت نہیں دی گئی جس پر کانگریس پارٹی شدید برہم ہے۔ اس نے اس معاملے میں سازش کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی جھارکھنڈ کے گودا ضلع میں انتخابی ریلی کے بعد واپس جارہے تھے تبھی انہیں تقریباً ۲؍ گھنٹے تک ہیلی پیڈ پر ہی رکنا پڑا کیوں کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ پارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے بار بار پوچھے جانے پر بھی کوئی جواب نہیں دیاگیاجس پر پارٹی شدید برہم ہو گئی اور اسے سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا۔ 
 اس سلسلے میں  پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے  پریس کانفرنس منعقد کرکے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو دو گھنٹے تک اڑنے کی اجازت نہ دینا سوچی کی سازش کا حصہ ہے۔ جھارکھنڈ کے عوام اس کا جواب ضرور دیں گے۔ وینوگوپال نے کہا کہ  راہل گاندھی  کے ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت نہ ملنا  کانگریس کو برابری کی سطح سے محروم کرنے کا  اشارہ ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی  بہار سے جھارکھنڈ کے ضلع دیو گھرپہنچے تھے تاکہ وہ دہلی جاسکیں اور کانگریس نے یہ الزام اسی تناظر میں لگایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ راہل کو ٹیک آف کی اجازت محض اس لئے نہیں دی گئی تاکہ ان کا پورا انتخابی شیڈول متاثر ہو جائے جبکہ بی جے پی لیڈروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK