• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

زیر زمین میٹرو۳؍ کے پہلے مرحلہ کیلئے تکنیکی جانچ شروع

Updated: March 18, 2024, 11:06 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

زیر زمین میٹرو ۳؍ کے پہلے مرحلے کو اس سال اپریل میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور اس سمت پیش رفت کرتے ہوئے اس لائن کی حتمی تکنیکی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ 

The first phase of Metro 3 will be between Aarey Colony and Bandra Kurla Complex. Photo: INN
میٹرو ۳؍ کا پہلا مرحلہ آرے کالونی سے باندرہ کرلا کمپلکس کے درمیان ہوگا۔ تصویر : آئی این این

زیر زمین میٹرو ۳؍ کے پہلے مرحلے کو اس سال اپریل میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور اس سمت پیش رفت کرتے ہوئے اس لائن کی حتمی تکنیکی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ 
 اگرچہ کچھ عرصہ قبل میٹرو ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ آرے علاقے میں واقع میٹرو کے کار شیڈ سے زیر زمین میٹرو لائن کو جوڑنے کیلئے راستہ تعمیر کرنے کیلئے زمین تاخیر سے ملی ہے اور دیگر چند وجوہات کی بنا پر یہ راستہ تعمیر ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں میٹرو ۳؍ کا پہلا مرحلہ اپریل میں شروع ہونا دشوار ہے۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے کی تعمیر کا کام بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اب حتمی جانچ جاری ہے۔ 
 واضح رہے کہ میٹرو ۳؍ کا پہلا مرحلہ آرے کالونی سے باندرہ کرلا کمپلکس (بی کے سی) کے درمیان ہوگا جس میں ۱۰؍ اسٹیشن ابتداء میں شروع کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں خدمات شروع کرنے کیلئے ۸؍ ڈبوں کی ۹؍ ٹرینوں کی ضرورت بتائی گئی تھی اور یہ تمام ٹرینیں آرے میں واقع کار شیڈ پہنچ چکی ہیں۔ ان ٹرینوں کے تمام ۷۲؍ ڈبے ایلسٹام کمپنی کے ذریعہ آندھرا پردیش میں تیار کئے گئے ہیں۔ 
 اس میٹرو لائن کے ذریعہ جنوبی ممبئی کو مغربی مضافات اور شمالی حصہ سے جوڑا جائے گا۔ یہ میٹرو لائن ۳۳ ؍ کلو میٹر طویل ہے جس پر ۲۶ ؍اسٹیشن زیر زمین اور صرف ایک اسٹیشن زمین کے اوپر ہوگا۔ اس پروجیکٹ پر ۳۳؍ ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK