• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرہل سے منتخب ہونے والے تیج پرتاپ یادو ملائم خاندان کے چوتھے ایم ایل اے

Updated: November 25, 2024, 1:04 PM IST | Agency | Attawa

ملائم پریوار کےپہلے رکن اسمبلی خود ملائم سنگھ یادو تھے،دوسرے شیوپال سنگھ یادو،تیسرے اکھلیش یادواوراب تیج پرتاپ یادو عوامی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔

Newly elected MLA Tej Pratap Yadav. Photo: INN
نومنتخب ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو۔ تصویر : آئی این این

اترپردیش کے ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہونے والے تیج پرتاپ سنگھ یادو سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے کنبے کے چوتھے ایسے شخص ہیں جو اسمبلی پہنچے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی سیکریٹری رام گوپال یادو نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے کنبے کے اسمبلی الیکشن میں جیت درج کرنے والے تیج پرتاپ یادو چوتھے شخص ہیں۔ ملائم پریوار سے سب سے پہلے خود ’نیتا جی‘ ملائم سنگھ یادو۱۹۶۷ء میں اٹاوہ ضلع کی جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے جس کے بعد وہ ۱۰؍ سےزائد مرتبہ جسونت نگر، ندھولی، گنور اور بھرتھنا اسمبلی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ 
 ۱۹۹۶ء میں ملائم کنبے کے دوسرے رکن شیوپال سنگھ یادو جسونت نگر اسمبلی سے لگاتار ایم ایل اے منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں۔ شیوپال سنگھ یادو ۲۰۰۳ء سے ۲۰۰۷ء اور۲۰۱۲ء سے ۲۰۱۷ء کی مدت میں سماج وادی پارٹی حکومت میں سینئر وزیر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ 
 ۲۰۲۲ء کے اسمبلی انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا اور جیت درج کی۔ پہلی دفعہ اسمبلی الیکشن لڑنے والے ایس پی سربراہ نے کثیر ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ قنوج پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کرہل اسمبلی حلقے کی رکنیت سے استعفیٰ دےد یا جس کے بعد ضمنی الیکشن میں تیج پرتاپ یادو کو امیدوار بنایا گیا تھا۔ سخت مقابلے میں تیج پرتاپ یادو کو۱۴۷۲۵؍ ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی ہے۔ اس سیٹ سے بی جے پی نے انوجیش یادو کو امیدوار بنا یا تھاجو ملائم کنبہ کے داماد ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK