• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میسیجنگ ایپ ’ٹیلی گرام ‘ کے سربراہ اور سی ای او پاول دورو فرانس میں گرفتار

Updated: August 25, 2024, 4:23 PM IST | Paris

بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور میسیجنگ ایپ’ ٹیلی گرام‘ کے سربراہ اور سی ای او پاول دورو آزربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا۔ ان پر قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Telegram CEO Pavel Durov. Photo: INN.
ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دورو۔ تصویر: آئی این این۔

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والے بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹیلی گرام‘ کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دورو آزربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ۳۹؍ سالہ پاول دورو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔ ان پر قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے۔ 
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاول دورو پر دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ چیزیں لینے کا بھی الزام عائد کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاول دورو روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم، اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے۲۰۱۴ء میں روس چھوڑ دیا تھا۔ ٹیلی گرام روس، یوکرین میں خاص طور پر مقبول ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK