• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایس ٹی بس کے کرایہ میں ۱۰؍فیصد کاعارضی اضافہ

Updated: October 14, 2024, 1:31 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

ایم ایس آر ٹی سی کا اعلان، دیوالی کے پیش نظر ۲۵؍ اکتوبر سے۲۷؍نومبر تک اضافی کرایہ لاگو رہے گا۔

The number of passengers of ST buses also increases during Diwali. Photo: INN
دیوالی میں ایس ٹی بسوں کے مسافروں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ تصویر : آئی این این

اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ہر سال دیوالی کی ایک خاص مدت کے لئے کرایہ میں اضافہ کرتی ہے۔ ایس ٹی کارپوریشن نے اس ضمن میں ۱۱؍اکتوبر جمعہ کو ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق اس سال۲۵؍اکتوبر سے۲۵؍نومبر تک تمام بس خدمات پر کرایہ میں ۱۰؍فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس لئے ان ایام میں ’لال پری‘ کا سفر کرنے والوں  کواضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ یہ اضافہ کرایہ۲۵؍اکتوبر کی درمیانی شب سے۲۷؍؍ نومبر تک ہی لاگورہے گا۔ اس کے بعد۱۰؍؍فیصد اضافہ کرایہ ختم کرکے ریگولر کرایہ کر دیا جائے گا۔ 
 اس سلسلے میں جلگائوں ضلع ایس ٹی کنٹرولر بھگوان جگنورسے ملی اطلاع کے مطابق ایس ٹی کارپوریشن نے دیوالی کے لیے’ایم ایس آر ٹی سی‘ کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ بکنگ سروس شروع کر دی ہے۔ اسی مناسبت سے بہت سے مسافروں نے ایڈوانس ٹکٹ کی بکنگ کرائی ہے۔ چونکہ ایس ٹی نے ۲۵؍اکتوبر سے کرایہ میں ۱۰؍ فیصد اضافہ کیا ہے، اسلئے جن مسافروں نے ریزرویشن کروایا ہے، انہیں سفر کے دوران ٹکٹ کا بقیہ فرق ادا کرنا ہوگا۔ 
 یہ عام بات ہے کہ دیوالی کے موقع پر اسکولوں میں لمبی تعطیل ہوتی ہے اور بہت سے لوگ یہ چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے شہر/گاؤں کا رخ کرتے ہیں۔ اس سال اسکولوں میں ۲۵؍ اور ۲۶؍اکتوبر سےدیوالی کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس میں دیوالی کے دوران دوسرے گاؤں شہروں  کو جانے والے لوگوں کی طرف سے ٹرین کے ٹکٹ کی بکنگ دو مہینے پہلے ہوتی ہے۔ جب کہ پرائیویٹ بس کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بڑھادی جاتی ہیں ۔ مہاراشٹر میں  بھی لوگوں  کی ایک بڑی تعداد اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بسوں سے سفر کرتی ہے۔ تعطیلات کے ایام میں  اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بسیں  بھی کھچاکھچ بھری نظر آتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK