• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناسک کے برہم گیری پربت پر سیروتفریح کیلئے آئے۱۰؍ مسلم نوجوان پولیس کےسپرد!

Updated: October 08, 2024, 2:25 PM IST | Agency | Nashik

قدرتی مناظر کی تصاویر کھینچ رہے نوجوانوں پر مقامی باشندوں کو جانے کیا شبہ ہوا کہ انہوں نے پولیس بلالی، پولیس کی پوچھ تاچھ اورموبائل کی جانچ۔

Muslim youth in police custody. Photo: Agency
پولیس حراست میں مسلم نوجوان۔ تصویر: ایجنسی

ناسک ضلع میں واقع برہم گیری پربت پر سیروتفریح کیلئے آئے۱۰؍ مسلم نوجوانوں کو پولیس نے صرف اس لئے حراست میں لے لیا کہ وہ آس پاس کے علاقے کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔ اس پر مقامی باشندوں کو ان پر شک ہوا اور انہوں نے پولیس بلالی۔ حالانکہ ان نواجونوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف اطراف کے قدرتی مناظر کو اپنے موبائل کیمرے میں قیدر کر رہے تھے۔ 
اطلاع کے مطابق ناسک کا برہم گیری پربت (پہاڑ)  تاریخی حیثیت رکھتا ہے جہاں اکثر لوگ سیر وتفریح کیلئے آتے ہیں۔ پیر کی صبح کیرالا سے تعلق رکھنے والے۱۰؍ مسلم نوجوان بھی یہاں پہنچے۔ وہ اپنے موبائل کیمرے میں آس پاس کے مناظر قید کر رہے تھے تبھی کچھ مقامی لوگوں کو ان پر شبہ ہوا ۔ یہ شبہ کس بنیاد پر تھا اس کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی لیکن ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے باز پرس کرنے پر انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اس پر لوگوں نے ترمبکیشور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس آکر ان نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ خبر لکھے جانے تک ان سے پوچھ تاچھ جاری تھی ساتھ ہی پولیس ان کے کیمرے میں کھینچی گئی تصاویر کی بھی جانچ کر رہی تھی کہ آخر وہ کیمرے میں کن چیزوں کی تصویریں لے رہے تھے۔  ان لڑکوں کے نام نہیں ظاہر کئے گئےہیں۔ البتہ ان کا تعلق کیرالا سے بتایا جا رہا ہے۔ 
ان لڑکوں کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کئی بار اس مقام پر سیر کیلئے آچکے ہیں اور تصویریں کھینچ چکے ہیں لیکن مقامی افراد نے ان کی ایک نہیں سنی۔  فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مقامی افراد کو ان  پر کس بات کا شبہ تھا اور تصویر کھینچنے کی بنیاد پر پولیس نے انہیں حراست میں کیوں لیا؟   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK