Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کرایہ داروں کا معاملہ ،مکان مالکان کیخلاف کارروائی

Updated: March 17, 2025, 10:50 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

کرلا اور دادر میںان مکان مالکوں کیخلاف کیس درج کیا گیا جنہوں نے کرایہ داروںکی تفصیلات مقامی پولیس کو نہیںدیں

Mumbai Police Commissioner V V Phansilkar has ordered senior officers to take action against landlords who violate police instructions.
ممبئی پولیس کمشنر و ویک پھنسلکر نےسینئر افسران کو پولیس کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے مکان مالکوںکیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے

ایک بار پھر ممبئی پولیس کمشنر نےشہر کے تمام ۹۵؍پولیس اسٹیشنوں کے سینئر افسران کو ایسے مکان مالکوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے جو مکان کرایہ پر دینے کے باوجود نزدیکی پولیس اسٹیشن میں کرایہ دار کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے اور نہ ہی ممبئی پولیس پورٹل پر اس ضمن میں آن لائن تفصیلات درج کرتے ہیں ۔پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرنا شروع کردیا ہے ۔ گزشتہ روز اس ضمن میں دادر اور کرلا کے دو مکان مالکان کے خلاف کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے پاداش میں کیس بھی درج کیا ہے ۔
 ممبئی پولیس نے اس سلسلہ میں بارہا مکان مالکان کو دکان یا مکان کرایہ دار پر دینے سے متعلق  تفصیلات نزدیکی پولیس اسٹیشن میں دینے یا ممبئی پولیس پورٹل پر اَپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے لیکن اکثر و بیشتر مالک یا سوسائٹی کی جانب سے پولیس کو کرایہ دار سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں ۔ اب پولیس نے اس ضمن میں مالکان کے خلاف سرکاری افسر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے تحت کیس درج  کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ 
  پولیس کے جاری کردہ احکامات میں اس تعلق سے بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایف آئی آر درج ہوگی اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے ۔ایک سینئر افسرکے بقول پولیس نے مکان مالک کی حفاظت کےپیش نظر اورکرایہ دار کے ذریعہ ہونے والی پریشانیوں سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔اس کے علاوہ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ کرایہ دار کی حاصل شدہ تفصیلات سے اس کے مجرمانہ یا شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کاجائزہ لیا جائے اور مشتبہ ہونے پر فوری کارروائی کی جائے ۔
   موصولہ اطلاع کے مطابق نہرو نگر پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے حنیف علاؤ الدین شیخ کے خلاف کیس درج کیا ہے جس نے زری کی فیکٹری چلانے والے کرایہ دار امتیاز احمد انصاری کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی ۔اسی طرح دادر میں مکان مالک اشوک بنس راج پانڈے نےایک بھاجی فروش رشی کیش مہاویر کو گزشتہ ایک سال سے مکان کرایہ پر دیا ہے لیکن تفصیلات فراہم نہیں کی۔پولیس نے چاروں کو ہی سمن جاری کرکے پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا اور ان کا بیان بھی درج کیا  ۔ 
 بعد ازاں مکان اور دکان کرایہ پردلانے والے ایجنٹوںنے پولیس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔
  اس ضمن میں غفور خان نامی ایجنٹ کا کہنا تھا کہ’’ اکثر  مکان مالک پولیس اسٹیشن میں کرایہ دار کی تفصیلات فراہم کرنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر آن لائن تفصیلات فراہم کرنے کی سہولت سے باخبر ہی نہیں ہیں ۔‘‘ اس پر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ دلیپ لانڈے کا کہنا تھا کہ ’’ پولیس اکثر اس سلسلے میں بروکرز کے ساتھ میٹنگ کرتی ہے تاکہ کسی مجرمانہ اور شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی تفصیلات موصول ہونے پر فوری کارروائی کی جائے اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں کوانجام دینے سے پہلے روکا جاسکے ۔‘‘ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں مالک مکان کے ساتھ سوسائٹی ذمہ داران کو بھی کرایہ داروں کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھنا چاہئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK