• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جب دونوں ممالک مفاہمت کریں گے تب دہشت گردی ختم ہوگی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Updated: June 12, 2024, 11:14 PM IST | Srinagar

سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کا حل تلاش نہیںکیا جاتا تب تک بے گناہوںکا خون بہتا رہے گا

Former Chief Minister of Jammu and Kashmir Farooq Abdullah
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اس وقت تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی جب تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ بات چیت سے مسائل کا حل تلاش کریں۔
 ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے  دوران کہا’’ `میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردی اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک دونوں ممالک مفاہمت نہیں کریں گے۔دہشت گردی جاری رہے گی اور ہمیں اس سے دوچار ہونا ہے اور سب سے بڑی بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس کا حل تلاش نہیں کیا جائے گا تب تک بے گناہ لوگوں کا خون بہتا رہے گا۔‘‘
 کٹھوعہ انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کے جاں بحق ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا: `بے گناہ لوگوں کا خون بہتا رہے گا ایسا ہوتا رہے گا جب تک نہ ہم بیدار ہوں گے اور اس کا ایک حل تلاش کریں گے۔پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: `وزیر خارجہ نے  خود گذشتہ روز ہی کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جائے گی اور انہوں نے پہلی بار پاکستان کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک سمجھ جائیں گے کہ اب حل تلاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK