Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ٹیسلا ہندوستان میں اپنا پہلا شوروم ممبئی میں کھولے گی

Updated: March 03, 2025, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai

پراپرٹی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹیسلا بی کے سی میں ایک کمرشیل ٹاور کے گراؤنڈ فلور پر۴؍ ہزارمربع فٹ جگہ لے رہی ہے۔

Tesla is expected to open a second showroom in Delhi`s Aerocity Complex. Photo: INN
توقع ہے کہ ٹیسلا دہلی کے ایروسٹی کمپلیکس میں دوسرا شوروم کھولے گی۔ تصویر: آئی این این

الیکٹرک گاڑی(ای وی) بنانے والی  دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ٹیسلا ہندوستان میں اپنا پہلا شوروم ممبئی میں کھولے گی۔ یہ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس(بی کے سی) میں ہوگا۔ کمپنی نے حال ہی میں اس کیلئے معاہدہ کو حتمی شکل دی ہے۔پراپرٹی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق ٹیسلا بی کے سی میں ایک کمرشیل ٹاور کے گراؤنڈ فلور پر۴؍ ہزارمربع فٹ جگہ لے رہی ہے۔ یہاں یہ اپنی کار کے ماڈلوں کو نمائش وفروخت کیلئے رکھے گی ۔ کمپنی اس جگہ کا ماہانہ لیز کرایہ تقریباً۹۰۰؍روپے فی مربع فٹ ( تقریباً ۳۵؍ لاکھروپے) ادا کرے گی۔ لیز کا معاہدہ ۵؍ سال کیلئے ہے۔
ٹیسلا کا اگلا اسٹور دہلی میں کھل سکتا ہے
 پہلے خبر تھی کہ کمپنی دہلی اور ممبئی میں اپنے اسٹور کھولے گی۔ توقع ہے کہ ٹیسلا دہلی کے ایروسٹی کمپلیکس میں دوسرا شوروم کھولے گی۔ سی ای او ایلون مسک نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی جب وہ امریکہ گئے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے ہندوستان میں ۱۳؍ ملازمتوں کیلئے اسامیاں جاری کیں۔
 بی کے سی میں شو روم کھولنے اور ہندوستان میں اسامیاں دینے کے بعد امیدیں بڑھ گئی ہیں کہ ٹیسلا اپریل تک ہندوستان میں داخل ہو جائے گی اور ہندوستان میں کاریں فروخت کرنا شروع کر دے گی۔ ٹیسلا فی الحال ہندوستان میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم نہیں کرے گی۔ یہ جرمنی کے برلن-برینڈن برگ میں گیگا فیکٹری میں تیار کردہ کاروں کو ہندوستان لائے گا۔
ٹیسلاہندوستان میں بجٹ سیگمنٹ کار لائے گی
 رپورٹس کے مطابق کمپنی یہاں سب سے زیادہ سستی ای وی لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس کی قیمت۲۵؍ہزار ڈالر(۲۱ء۷۱؍ لاکھ  روپے) ہو سکتی ہے۔ یہ کون سا ماڈل ہوگا، اس بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہیں لیکن ای وی کاروں کیلئے ہندوستان  کی موجودہ درآمدی پالیسی کے مطابق۲۱؍ لاکھ روپے کی قیمت والی کار کی  ہندوستانی مارکیٹ میں قیمت ۳۶؍ لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔
 اس وقت بیرون ملک سے آنے والی الیکٹرک کاروں  پر۷۵؍ فیصد تک بنیادی کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔ تاہم، اگر کمپنیاں حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرتی ہیں تو۳۵؍ ہزار ڈالر سے زیادہ کی گاڑیوں پر۱۵؍ فیصد کسٹم ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
ای وی پالیسی سے کمپنیوں کیلئے سہولت
 ہندوستانی حکومت اس سال اپریل میں الیکٹرک وہیکل پالیسی نافذ کر سکتی ہے جس میں الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے والی کمپنیوں پر صرف ۱۵؍فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس لئے کمپنی بعد میں ہندوستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے اور کاریں بنانے کا منصوبہ بنا سکتی ہے۔
حکومت نے درآمدی ڈیوٹی کم کی 
 مرکزی حکومت نے ہندوستان کو الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے اپنے وژن کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ سال مارچ میں ای وی پالیسی - `ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کے فروغ کیلئے اسکیم (ایس پی ایم ای پی سی آئی ) کو منظوری دی تھی۔ اس پالیسی میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی کو۷۰؍فیصد سے کم کر کے ۱۵؍فیصد کر دیا ہے تاکہ دنیا بھر کی کار کمپنیوں کو ہندوستانی بازار میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے ۔ غیر ملکی کمپنیاں ہر سال ۸؍ہزارروپے ٹیکس کی درآمد پر اس چھوٹ کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK