• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھائی لینڈ: پیٹونگٹرن شیناواترا نئی وزیر اعظم منتخب

Updated: August 16, 2024, 4:48 PM IST | Bangkok

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک کے سابق وزیر اعظم تھاکس شیناواترا کی بیٹی پینٹونگٹرن شیناواترا کو تھائی لینڈ کی نئی وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا یہ فیصلہ تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Thailand`s new Prime Minister Petu Nagadan Shinawatra. Photo: INN
تھائی لینڈ کی نئی وزیر اعظم پیٹو نگڑن شیناواترا۔ تصویر: آئی این این

آج تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کی بیٹی پیٹونگٹرن شیناواترا کو تھائی لینڈ کی نئی وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔ پیٹونگٹرن (۳۷؍) شیناواترا خاندان سے اپنے والد کے بعد، جنہیں گزشتہ سال جلاوطنی سے لوٹنے کے بعد بغاوت کی وجہ سے معزول کیا تھا اور اپنی آنٹی ینگلک شنواترا، جنہیں جلاوطن کیا گیا ہے، کے بعد تھائی لینڈ کی تیسری وزیر بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی ریلیز پر تھیٹر خالی تھے، راجکمار ہیرانی مایوس ہوگئے تھے

وہ تھائی لینڈ کی فیوتھائی پارٹی کی لیڈرہیں لیکن قانون ساز منتخب نہیں ہوئی ہیں۔ خیال رہےکہ ۲؍ دن قبل تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے وہاں کے سابق وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK