• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھلاپتی وجے کی ’’گوٹ‘‘ کا پہلے دن ۵۵؍ کروڑ کا کاروبار،عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ پار

Updated: September 06, 2024, 7:33 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

تھلاپتی وجے کی فلم ’’گریٹیسٹ آف آل ٹائم‘‘ عرف ’’گوٹ‘‘ (جی او اے ٹی) نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس پر ۵۵؍ کروڑ کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

تھلاپتی وجے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا شمار بڑے تمل سپر اسٹار میں ہوتا ہے۔ وہ ہندوستانی سنیما کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’دی گریٹسٹ آف آل ٹائم‘‘ عرف ’’گوٹ‘‘ کے ساتھ، تھلاپتی وجے، پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں اب تک صرف شاہ رخ خان (پٹھان اور جوان) اور پربھاس (باہوبلی ۲، ساہو، آدی پروش، سالار) تھے۔ اس فہرست میں وہ ستارے شامل ہیں جن کی ۲؍ یا اس سے زائد فلموں نے پہلے دن عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’بارڈر۲‘ میں ورون دھون کے بعد دلجیت دوسانجھ کی بھی شمولیت

پچھلے سال، تھلاپتی وجے کی ’’لیو‘‘ نے بھی عالمی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا تھا۔ تاہم ’’گوٹ‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر ۵۵؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے جس میں تمل ورژن نے ۲۵؍ سے ۳۲؍ کروڑ روپے کا اشتراک کیا ہے۔ خیال رہے کہ وجے واحد تمل اسٹار ہیں جن کی بیشتر فلمیں تمل زبان میں پہلے ہی دن ۳۰؍ کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کرتی ہیں۔ ان میں ’’سرکار‘‘، ’’لیو‘‘ اور ’’بیسٹ‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ 
ایک جانب جہاں یہ فلم تمل ناڈو میں ریکارڈ توڑ رہی ہے، وہیں دوسری جانب دیگر جنوبی ریاستوں جیسے آندھرا پردیش،تلنگانہ اور کیرالا میں اس کا کاروبار اوسط سے کم ہے۔ وینکٹ پربھو کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں پرشانت، پربھو دیوا، موہن، اجمل امیر، جےرام، سنیہا، لیلیٰ، میناکشی چودھری، ویبھو، یوگی بابو، پریمگی امرین اور یوگیندرن نے بھی کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK