کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس، بھوبنیشور میں ہونے والے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں تھانے کے علاقے رابوڑی کی ۱۹؍سالہ کھلاڑی علیزہ مُلاّ نے ممبئی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے۱۰۰؍میٹر ہرڈل رننگ میں سلور میڈل جیتا۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 4:09 PM IST | Saadat Khan | Thane
کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس، بھوبنیشور میں ہونے والے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں تھانے کے علاقے رابوڑی کی ۱۹؍سالہ کھلاڑی علیزہ مُلاّ نے ممبئی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے۱۰۰؍میٹر ہرڈل رننگ میں سلور میڈل جیتا۔
کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس، بھوبنیشور میں ہونے والے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں تھانے کے علاقے رابوڑی کی ۱۹؍سالہ کھلاڑی علیزہ مُلاّ نے ممبئی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے۱۰۰؍میٹر ہرڈل رننگ میں سلور میڈل جیتا۔ قومی سطح کے اس مقابلہ میں علیزہ سب سے کم عمر رنر تھی، اس لحاظ سے علیزہ کیلئے یہ بڑی کامیابی ہے۔ عموماً اس مقابلہ میں ۲۵، ۲۶؍ سال کی عمر کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں ۔
واضح رہے کہ علیزہ کا حال ہی میں قومی ٹیم میں انتخاب ہواہے۔
انڈین یونیورسٹی اسوسی ایشن کی زیر نگرانی منعقدکئے جانےوالے ٹورنامنٹ میں ملک کی ۳۵۰؍ یونیورسٹیوں کے تقریباً ۷؍ہزار ایتھلیٹکس نے حصہ لیاتھا جن میں ممبئی یونیورسٹی کے ۲۹؍ کھلاڑی بھی شامل تھے۔ علیزہ مُلاّ کی والدہ ڈاکٹر عفت کےمطابق ’’ مذکورہ ٹورنامنٹ میں علیزہ نے پہلی مرتبہ حصہ لیاتھا، اس کےباوجود اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سلورمیڈل حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ۱۸؍تا۲۶؍سال کی عمر والے کھلاڑی حصہ لیتےہیں۔ ۱۰۰؍میٹر ہرڈل رننگ کے مقابلہ میں حصہ لینےوالے کھلاڑیوں میں علیزہ سب سے کم عمر تھی اور اس نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ ‘‘