گھوڑبندر روڈ کے علاقے ڈونگری پاڑہ میں ایک دو منزلہ چال کے ۶؍ کمرے گر گئے۔ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔انتہائی مخدوش چال کی پہلی منزل کے۴؍ کمرے زمینی منزل کے ۲؍ کمروں پر گرگئے۔ مکین حادثہ سے قبل ہی کمروں سے نکل گئے تھے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2024, 5:47 PM IST | Mumbai
گھوڑبندر روڈ کے علاقے ڈونگری پاڑہ میں ایک دو منزلہ چال کے ۶؍ کمرے گر گئے۔ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔انتہائی مخدوش چال کی پہلی منزل کے۴؍ کمرے زمینی منزل کے ۲؍ کمروں پر گرگئے۔ مکین حادثہ سے قبل ہی کمروں سے نکل گئے تھے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں سنیچر کی صبح ایک دو منزلہ چال کے ۶؍ کمرے منہدم ہو گئے اور اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے بتایا کہ صبح ۱۰؍بجے کے قریب گھوڑبندر روڈ کے علاقے ڈونگری پاڑہ میں ایک چال کے کمرے گر گئے۔
ڈھانچے کی پہلی منزل پر چار کمرے تھے جن میں دراڑیں پڑ چکی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ فلور پر ۲؍ کمرے گر گئے جبکہ ۲؍ کمرے خالی تھے۔اہلکار نے بتایا کہ دوسرے کمرے کے مکین ڈھانچہ گرنے سے پہلے ہی باہر نکل آئے تھے۔چال میں ۱۰؍کمرے تھے جن میں ۵؍ کمرے زمین پر اور پانچ پہلی منزل پر تھے۔اس انہدام کے بعد بقیہ ۴؍ کمرے انتہائی خطرناک حالت میں آگئے ہیں۔