• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھانے: ٹریفک کنٹرول کرنے والے پولیس اہلکاروں کی جان خطرے میں!

Updated: October 01, 2024, 2:59 PM IST | Agency | Mumbai

گزشتہ ماہ لاپروائی سے گاڑی چلانے والوں نے ڈیوٹی پر تعینات ۵؍اہلکاروں کو ٹکر ماری ہے۔

The traffic officer faces danger from uncontrolled vehicles during duty. Photo: INN
ٹریفک اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران بے قابو گاڑیوں سے خطرہ لاحق رہتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 ٹریفک کو منظم طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے سڑکوں پر۲۴؍ گھنٹے ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ کچھ لاپروا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔ تقریباً ایک ماہ کے دوران ۵؍ پولیس اہلکار شدید زخمی ہو چکے ہیں اور ان کی سرجری اور آریشن کرائے گئے ہیں۔ یہ بات سامنے آرہی ہے کہ بے قابو گاڑیوں کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی جان بھی خطرے میں ہے۔
 گزشتہ کچھ برسوں سے تھانے ضلع میں بڑی تعداد میں ہاؤسنگ پروجیکٹ  بن رہے ہیں جس کی وجہ سے گھوڑبندر اور شیل پھاٹا ٹا علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ نیز   جے این پی ٹی سے روانہ ہونے والی بھاری گاڑیاں بھی گھوڑبندر کے راستے سے چلتی ہیں۔ بھاری اور ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کی وجہ سے سڑک پر گاڑی  بند ہو جانے سے اکثر ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ کچھ لاپروا ڈرائیور اس دوران غلط سمت میں گاڑی چلاتے ہیں جس کی وجہ سے طویل جام لگ جاتا ہے۔  بھاری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ گھوڑبندر کے مکینوں کو بھی آمد رفت میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے پاس تھانے تک  جانے کیلئے  متبادل راستہ نہیں ہے۔ ادھر ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے تھک جاتے  ہیں۔ سمتبر میں ٹریفک کو ریگولیٹ کرتے ہوئے ۵؍ پولیس اہلکار شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ کئی اہلکار کے ہاتھ پاؤں پر شدید چوٹیں آئیں۔ کچھ کی سرجری ہوئی ہے۔
  تھانے ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی کمشنر پنکج شرساٹ نے اس تعلق سے کہا کہ ’’ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرتے رہتے ہیں۔ حالانکہ تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں سے جب گاڑی بے قابو ہوجاتی ہے تو اس سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جان کا خطرہ ہوجاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاس داری کریں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتار سے گاڑیاں چلانا مسائل اور حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ ایسے ڈرائیور دوسرے مسافروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘‘
 ستمبر میںیہ اہلکارزخمی ہو ئے ہیں
v  ۳؍ستمبرکو پولیس کانسٹبل للت کمار  واکڑے ممبرا میں ڈیوٹی پر تھے جب شیل پھاٹا کے مہاپے روڈ پر ایک کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ اس میں ان کی ٹانگ پر شدید چوٹ آئی اور ان کی سرجری کی گئی۔
v   ۴؍ستمبر کو گھوڑبندر کے پاٹلی پاڑہ علاقے میں پولیس نائیک عظیم شیخ کی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئیں۔
۵v ؍ستمبر کو گھوڑبندر کے بھائندر پاڑہ  علاقے میں پولیس کانسٹبل آکاش جادھو کو ایک بائک سوار نے ٹکر مار دی۔ کندھے پر شدید چوٹ کی وجہ سے ان کی سرجری کی گئی۔
v   ۲۱؍ستمبر کو کلیان کے درگاڑی علاقے میں پولیس کانسٹبل سچن اوماسے ڈیوٹی پر تھے جب انہیں ایک ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ اس میں ان کے سینے پر شدید چوٹ آئی اور وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
v  ۲۴؍  ستمبر کو اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر چندرکانت ہروالکر شیل پھاٹاکے لودھا پلاوا علاقے میں  ڈیوٹی کے بعد دو پہیہ گاڑی پر گھر جا رہے تھے۔ اس وقت ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ اس میں ان کی دونوں ٹانگیں شدید زخمی ہوئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK