• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھانہ: خاتون پر شوہر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام ، شکایت درج

Updated: November 25, 2024, 5:16 PM IST | Agency | Thane

تھانے پولیس نے ایک ۲۹؍سالہ خاتون کے خلاف اپنے کے شوہر کوخودکشی پر مجبورکرنے اور اسے روکنے کے بجائے اس عمل کاویڈیو ریکارڈ کرنے پر شکایت درج کی ہے۔۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

– پولیس نے ایک ۲۹؍سالہ خاتون کے خلاف اپنے کے شوہر کوخودکشی پر مجبورکرنے اور اسے روکنے کے بجائے اس عمل کاویڈیو ریکارڈ کرنے پر شکایت درج کی ہے۔ایک پولیس عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ یہ جوڑا یہاں واگلے اسٹیٹ علاقے میں رہتا تھا اور مختلف مسائل پر اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔واگلے اسٹیٹ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ۲۰؍نومبر کی رات ۲۹؍سالہ شخص نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بیوی نے اسے انتہائی قدم اٹھانے سے روکنے کے بجائے اپنے موبائل فون پر اس کے عمل کو ریکارڈ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔متوفی کی والدہ کی شکایت کے بعد پولیس نے گزشتہ روز خاتون کے خلاف  خودکشی پر اکسانے کے تحت شکایت درج کی ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK