Inquilab Logo Happiest Places to Work

قدیم ایلفنسٹن روڈ بریج آج سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا جائے گا

Updated: April 25, 2025, 10:29 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

اس بریج کو منہدم کرنے سے از سر نو تعمیر تک ۲؍ برس میں کام مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، شہریوں کوشدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The 125-year-old Elphinstone Road Bridge will be closed for reconstruction from today. Photo: Ashish Raje
۱۲۵ ؍ سال پرانے ایلفنسٹن روڈ بریج کوازسرنوتعمیر کیلئے آج سے بند کردیا جائے گا۔ تصویر:آشیش راجے

جمعہ کو بالآخر برطانوی دور حکومت کے تعمیر کردہ ایلفنسٹن بریج کو گاڑیو ںکی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ یہی نہیں ایلفنسٹن بریج کے علاوہ شہر اور مضافات میں برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے دیگر ۵؍ بریجوں کو بھی از سر نو تعمیر کیا جا رہا۔ ایلفنسٹن بریج کو از سر نو تعمیر کرنے کے لئے ۲؍ سال کا عرصہ درکار ہے اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے اسے جمعہ سے بند کر دیا جائے گا۔
تاریخی حیثیت کے حامل اس بریج کو از سر نو تعمیر کرنے سے قبل ٹریفک پولیس نے بریج بند کرنے اور اس کی تعمیر کے سلسلہ میں گزشتہ ہفتہ شہریوں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کئے تھے لیکن شہریوں نے اس ضمن میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی ہے جس کی وجہ سے اسے جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کے قوی امکان ہیں کہ آئندہ ہفتہ سے بریج کو منہدم کرنے اور از سر نو تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ بریج کو تعمیر کرنے کی ذمہ داری ممبئی میٹرو پولیٹین ریجن ڈیو لپمنٹ اتھاریٹی نے لی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ بالا بریج کو ۱۲۵؍ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ پربھا دیوی اور پریل ریلولے اسٹیشن سے گزرنے والے اس بریج کو ڈبل ڈیکر بریج میں تبدیل کیا جائے گا۔ شہر کے قدیم بریجوں کی ضمن میں بی ایم سی کے ترتیب کردہ ریکارڈ کے مطابق ایک دو نہیں بلکہ ۲۲؍ پل ایسے ہیں جو برطانوی دورہ حکومت میںتعمیر کئے گئے ہیں۔ ان قدیم بریجوں میں ہینکاک بریج جسے ۱۸۷۹ء میں، مجگاؤں کا اولیونٹ بریج ۱۸۸۷ء اور بائیکلہ کا پل جسے ۱۸۹۳ء میں تعمیر کیا گیا تھا شامل ہیں۔ ایلفنسٹن کے علاوہ شہر کے دیگر ۶؍ بریج جو برطانوی دور حکومت میں تعمیر کئے گئے ہیں انہیں از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے جن میں تلک بریج، ممبئی سینٹرل،گرانٹ روڈ، سائن، بائیکلہ اوررے روڈ بریج شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK