• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بدلاپورواقعہ اور کرلا بیسٹ بس سانحہ نے پورے ملک کو دہلا دیا تھا

Updated: December 26, 2024, 4:50 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن ا ورسینٹرل ریلوے میںکئی اہم واقعات پیش آئے۔ انتودیا ایکسپریس میں سوار ہونے کے دوران باندرہ ٹرمنس پربھگدڑمچی۔نئی لائن بچھانے کیلئے ۲۸؍دنوں کا بلاک رکھا گیاتھا۔

Scene of tragic accident involving BEST bus in Kurla West. Picture: INN
کرلا مغرب میں بیسٹ بس سے اندوہناک حادثہ کا منظر۔ تصویر: آئی این این

 ۲۰۲۴ء رخصت ہورہا ہے ۔ اس دوران کئی اہم واقعات ہوئے جنہوں نے پورے ملک کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔   ذیل میں چند اہم واقعات کا احاطہ کیا جارہا ہے۔ 
بدلاپور میں مسافروں کا زبردست ریل روکو آندولن 
سینٹرل اورویسٹرن ر یلوے میں روزانہ ۷۵؍لاکھ سے زائد مسافروں کے ذہنو ں میں۲۰۲۴ء کے تعلق سے کئی واقعات محفوظ رہیںگے۔ ان میںسینٹرل ریلو ے میں ۱۰؍اے سی سروسیزبڑھانے پربدلا پور میںزبردست احتجاج کیا گیا اور مسافروں کی ناراضگی کے سبب    انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔اسی طرح بدلاپورکےمشہور اسکول میں کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں بدلا پور اسٹیشن پرزبردست ریل روکو آندولن کیا گیا جس کے سبب پورے دن ٹرینیںبند رہیں۔ بعدازیں اس کیس کے ملزم کاپولیس نے انکاؤنٹرکردیا۔
ویسٹرن ریلوے میں بھگدڑ سے ۲۸؍دنوں کے بلاک تک 
 ویسٹرن ریلوے میں بھی اے سی سروسیزبڑھانے پر بھائندر میںزبردست احتجاج کیا گیا۔اس سے قبل باندرہ ٹرمنس پر ۲۷؍اکتوبر کو انتودیا ایکسپریس میںسوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے ۱۰؍ مسافر زخمی ہوگئے۔ اس کے نتیجے میں ریلوے کی جانب سے حادثات سے بچنے کیلئے متعدد قدم اٹھاتے ہوئے پلیٹ فارم ٹکٹو ںکی فروخت وقتی طور پراہم اسٹیشنوں پر روک دی گئی ، فوڈ اسٹال بند کردیئے گئے ، بڑا سامان اور خاص طور پر ڈرم وغیرہ لے جانے پرسختی برتی گئی اورپارسل بھیجنے والی ایجنسیوں پر بھی سختی کرتے ہوئے سامان رکھنے کی مدت گھٹادی گئی۔ اسی طرح باندرہ اورگوریگاؤں کےدرمیان چھٹی لائن بچھانے کیلئے اکتوبر اورنومبر کے درمیان ۲۸؍دنوں کا بلاک کیا گیا اور مجموعی طور پر ۷۰۰؍ سےزائدلوکل سروسیز منسوخ کی گئیں جس سے مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
 اس کے علاوہ ویسٹرن اورسینٹرل ریلو ے انتظامیہ کا   دعویٰ ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لئے سروسیز بڑھانےکے ساتھ کئی دیگر انتظامات کئےگئے ہیں اورحفاظتی نقطۂ نظر سے خاص توجہ دی گئی ہے ۔
بیسٹ بسیں اور کرلا میں دلخراش حادثہ 
 ۲۰۲۴ءکے اخیرماہ میں۹؍دسمبر کوکرلا میں دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ڈرائیور کی لاپروائی کے سبب  ۹؍قیمتی جانیں چلی گئیں اور ۴۰؍ زخمی ہوگئے ۔ ڈرائیور کے خلاف سختی کی گئی ،اس کا لائسنس رد کردیا گیا ۔
  ۲۰۲۴ءمیں ہی نئی اے سی ڈبل ڈیکربسیں متعارف کرائی گئیں۔ یہ سال اس لئے بھی جانا جائے گا کہ بیسٹ کی اپنی بسیں گھٹ کر۹۰۰؍ رہ گئیں جبکہ معاہدے کے مطابق ۳۴۰۰؍ بسیں ہونی چاہئیں۔  البتہ ویٹ لیزبسیں (اے سی ) بڑھائی گئیں ۔فی کلومیٹر کے حساب سے کمپنیاںان بسوں کے ذریعے اپنی خدمات مہیا کرارہی ہیں۔  
حج کمیٹی کے کوٹے میں تخفیف 
 امسال حج کمیٹی کا کوٹہ ۱۷۵۰۰؍ گھٹایا گیا اورپرائیویٹ ٹور آپریٹرس(پی ٹی او) کا بڑھایا گیا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج بیت اللہ کیلئے جانے والوں کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ ۴۰؍ہزارتھا مگر اس میںتخفیف  کے سبب ایک لاکھ ساڑھے ۲۲؍ ہزار رہ گیا جبکہ پی ٹی او کا کوٹہ بڑھ کر۵۲؍ہزار سےزائد ہوگیا ہے۔ 
دھاراوی بازآبادکاری پراڈانی کی شدیدمخالفت 
 دھاراوی کے ری ڈیولپمنٹ کا ٹھیکہ اڈانی کو دیئے جانے کے بعد، اس کیلئے شہر اور مضافات کے الگ الگ علاقوں میں ۲۲۰۰؍ ایکڑ سے زائدزمینیں دینے اوردھاراوی واسیوں کوملنڈ چیک ناکہ اور دیگر علاقوں میںمنتقل کرنے کے منصوبے کی شدید مخالفت کی گئی اور اب بھی کی جاری ہے۔اڈانی گروپ کی جانب سے سروے کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذریعے زبردست مورچہ نکالا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK