• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رکن اسمبلی کے ہاتھوں کیفے میں توڑ پھوڑ، نازیبا حرکتوں کیلئے جگہ فراہم کی جاتی تھی

Updated: December 28, 2023, 8:06 AM IST | chalisgaon

جلگائوں ضلع میں واقع چالیس گائوں شہر کے ہیر ا پور روڈ پر نانا صاحب وائے این چوہان جونیئر کالج کے سامنے میونسپل کمپلیکس میں جاری ’یو ایس کیفے‘کےخلاف مقامی رکن اسمبلی منگیش چوہان کو شکایت ملی تھی کہ یہاں پر کیفے کے نام پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ’خلوت ‘فراہم کی جاتی ہے۔

Member of Assembly Mangesh Chauhan
رکن اسمبلی منگیش چوہان

 جلگائوں ضلع میں واقع چالیس گائوں شہر کے ہیر ا پور روڈ پر نانا صاحب وائے این چوہان جونیئر کالج کے سامنے میونسپل کمپلیکس میں جاری ’یو ایس کیفے‘کےخلاف مقامی رکن اسمبلی منگیش چوہان کو شکایت ملی تھی کہ یہاں پر کیفے کے نام پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ’خلوت ‘فراہم کی جاتی ہے۔ لہٰذا منگیش چوہان نے پولیس کی موجودگی میں کیفے پہنچ کر وہاں توڑ پھوڑ کی۔
 جس وقت رکن اسمبلی نے  دھاوا بولا، وہاں  ۴؍ لڑکے اور لڑکیاں نازیبا  حالت میں پائے گئے۔ چوہان نے میڈیا کو بتایا ’’ جب ہم کیفے گئے تو ہمیں اس میں ایک’ڈارک روم‘ ملا جہاں لڑکے اورلڑکیاں فحش حرکت کررہےتھے۔ جبکہ  باہر کیفے اور ریسٹورنٹ کا بورڈ لگا ہوا تھا، اندر  چائے یا ناشتے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔‘‘ پولیس نے کیفے آپریٹر یوگراج کیلاش گنجالاور مالک اوماکانت دلیپ اہیراؤ (دونوں جاگیردارواڑی، چالیس گاؤں) کو حراست میں لے لیا  ہے۔ چالیس گائوںسٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج سندیپ پاٹل نےبتایا کہ ’’  کیفے میں کافی ا ور چائے کیلئے  آنے والے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو خلوت فراہم کی جاتی تھی۔اسکی وجہ سے قریبی دکانداروں کو بھی پریشانی تھی ، پولیس نے کیفے  مالک   اہیر ائو کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۲۹۰؍ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔‘‘
  اسسٹنٹ پی آئی وشال ٹکلے عدالت کی اجازت سے معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔اس کارروائی میں انسپکٹر سندیپ پاٹل کے ہمراہ یوگیش بیلدار، پندھاری ناتھ پوار، دیپک پاٹل، شرد پاٹل، موہن سوریاونشی، امول بھوسلے، خاتون کانسٹبل صبا شیخ شریک تھے۔  یادر ہے کہ یہ  غیر قانونیکیفے بلدیہ کی عمارت سے متصل تھا ۔ میونسپل انتظامیہ کو اسکی خبر نہیں تھی ،چوہان کی جانب سے توڑ پھوڑ کے بعد کارپوریشن کی ٹیم وہاں پہنچی ۔ ٹیم میں شامل  دنیش جادھو ( میونسپل آفیسر ) نے کیفے کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK