• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرکزی حکومت نے ۵ء۸؍کروڑ راشن کارڈس کو منسوخ کردیا !

Updated: November 21, 2024, 10:40 PM IST | New Delhi

ای ۔کے وائے سی نہ کروانے کی وجہ سے حکومت نے یہ کارروائی کی ،فرضی راشن کارڈس کا پتہ لگانے کیلئے یہ مہم شروع کی گئی تھی

Ration card is essential for many important government schemes.
راشن کارڈ کئی اہم سرکاری اسکیموں کیلئے نہایت ضروری ہو تا ہے

مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے۵ء۸؍ کروڑ راشن کارڈس کو منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام راشن کارڈ ہولڈرس کے  لئے ای۔کی وائی سی (e-KYC) مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور جن لوگوں نے ایسا نہیں کیا  ان کے کارڈس منسوخ کر د ئیے گئے۔ حکومت نے یہ اقدام ملک میں غذائی اسکیموں کے ناجائز فائدے اٹھانے والوں کو روکنے کیلئے کیاہے۔
 خیال رہے کہ راشن کارڈ ایک اہم دستاویز ہے  جس کے ذریعے عوام کو کم قیمت پر راشن فراہم کیا جاتا ہے اور مختلف حکومتی سکیموں کا فائدہ بھی ملتا ہے۔ تاہم  ملک میں کئی افراد فرضی راشن کارڈ بنا کر حکومت کی اسکیموں کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے، جس کا پتہ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کی مدد سے لگایا ہے۔ مرکزی وزارتِ خوراک و عوامی تقسیم نے حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں تمام راشن کارڈ ہولڈرز کو ای-کی وائی سی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ای-کی وائی سی ایک آن لائن تصدیقی عمل ہے جس کے ذریعے حکومت یہ جانچتی ہے کہ راشن کارڈ ہولڈر درست ہیں اور ان کا ڈیٹا درست طریقے سے حکومت کے سسٹم میں موجود ہے۔ اس عمل کی تکمیل کے  لئے حکومت نے دو سے تین مرتبہ ڈیڈ لائنز دی تھیں لیکن بہت سے افراد نے یہ عمل مکمل نہیں کیا، جن میں کئی فرضی راشن کارڈ ہولڈرس بھی شامل تھے۔
 حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب اگر کسی شخص نے ای-کی وائی سی مکمل نہ کی تو ان کا راشن کارڈ منسوخ کر دیا جائے گا یا مخصوص شخص کا نام راشن کارڈ سے ہٹادیا جائے۔ لہٰذا راشن کارڈ ہولڈرس کو ۳۱؍دسمبر تک کا مزید وقت دیا جارہا ہے۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK