• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈومبیولی کے شہری ڈھول تاشے اور ڈی جے سے پریشان!

Updated: November 02, 2024, 12:02 AM IST | Mumbai

تہذیبی راجدھانی کہلائے جانے والے ڈومبیولی شہر کے مکینوں کا ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت عرضداشت داخل کرنے کا منصوبہ

Not only residents but also traders are facing severe problems due to loud noise
تیز آواز سے نہ صرف مکین بلکہ تاجروں کو بھی سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

 تہذیبی راجدھانی کہلائے جانے والے ڈومبیولی شہر کا پھڑکے روڈ کلچرل سرگرمیوں کیلئے کافی مشہور ہے۔اس راستے پر تہواروں کے موسم میں انتہائی تیز آواز میں ڈھول تاشے اور ڈی جے بجائے جاتے ہیں۔اس شور اور ہنگامے کی وجہ سے پھڑکے روڈ کے مکین، تاجر اور ایمبولنس ڈرائیوروں کو بےحد پریشانی ہوتی ہے۔اس لئے امسال پولیس نے پھڑکے روڈ پر ڈھول تاشے اور ڈی جے بجائے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم سیاسی لیڈران کی مداخلت کے بعد محدود آواز میں ڈھول تاشے بجانے کی اجازت دی گئی ہے۔
 جمعرات کو پولیس نے بھگڈر کا حوالہ دیتے ہوئے پھڑکے روڈ پر ڈھول تاشے بجانے پر پابندی عائد کردی تھی۔حالانکہ دیوالی کے موقع پر پھڑکے روڈ پر روشنی اور ڈھول بجانا، قدیم روایت رہی ہے۔ تاہم امسال پولیس نے پھڑکے روڈ پر ڈی جے اور ڈھول تاشے بجانے پر پابندی عائد کردی تھی۔چونکہ عنقریب اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں اس لئے سیاسی لیڈران کی مداخلت کے بعد تلک نگر پولیس نے محدود آواز میں ڈھول بجانے کی اجازت دی تھی۔ مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اگرچہ محدود اور کم آواز میں ڈھول تاشے بجانے کی اجازت دی تھی مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ کئی گھنٹوں تک زور دار اور تیز آواز میں ڈھول بجائے گئے جس کی وجہ سے پھڑکے روڈ کے مکینوں بالخصوص بچوں اور معمر شہریوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔مندار ہڑبے نام کے شخص نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی پھڑکے روڈ پر دیوالی  اور دیگر تہوار بڑی دھوم دھام سے منائے جاتے تھے مگر ادھر چند برسوں میں تہواروں کےنام پر محض شور شرابہ ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پھڑکے روڈ کے تاجر اور مکین اس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK