• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرناٹک انتخابات کیلئےکانگریس۴؍اپریل کو دوسری فہرست جاری کرے گی

Updated: April 03, 2023, 11:55 AM IST | Mysore

کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے اتوار کو کہاکہ ۱۰؍مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئےامیدواروں کی دوسری فہرست کا اعلان ۴؍اپریل کو پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

Siddaramaiah
سدا رمیا

 کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامی ا نے اتوار کو کہاکہ ۱۰؍مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئےامیدواروں کی دوسری فہرست کا اعلان ۴؍اپریل کو پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ پارٹی ہائی کمان کوکولارسے دوسرے حلقہ کے طور پر ان کے الیکشن لڑنے کے تعلق سے اعلان کیا ہے،سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، اس کا فیصلہ۴؍اپریل کو پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔سدارامیا نےکہاکہ پرسوں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہے، میٹنگ کے بعد دوسری فہرست جاری کی جائے گی۔کولار سے بھی انتخاب لڑنے کے بارےمیں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا،’’اس کا فیصلہ ہائی کمان کو کرنا ہے، وہ پرسوں فیصلہ کریں گے۔‘‘
 کانگریس نے پہلے ہی۱۲۴؍امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست کا اعلان  ۲۵؍مارچ کوکرچکی ہے، اورابھی مزید ۱۰۰؍ حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔پارٹی نے پہلی فہرست میں میسور ضلع کے وروناکے اپنے آبائی علاقے سے سدارامیا کو میدان میںاتارا ہے، جس کے بعد ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنےکولار کی دوسری سیٹ سے بھی الیکشن لڑنےکا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کیلئےہائی کمان کی منظوری باقی ہے۔اطلاعات کے مطابق، کانگریس کی کرناٹک یونٹ نےدوسری فہرست میں ۵۲؍اسمبلی حلقوں کے لیےسنگل ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، اور اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے کی سربراہی میں مرکزی انتخابی کمیٹی کےحتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔
 اس بات پر زور دیتےہوئےکہ امیدوار کی جیت یا ہار ووٹروں کے ہاتھ میں ہے، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کےلیڈر نے، ورونا میں اپنی جیت کویقینی قرار دیتےہوئےکہا کہ قطع نظر اس کے کہ مخالف امیدوار کون ہے،’’میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے علاوہ اس حلقہ میں انتخابی مہم کےلئےنہیں جاؤں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کےبیٹےاور ورونا کے موجودہ کانگریس ایم ایل اے یتیندرا سدارامیا حلقہ میںان کی انتخابی مہم کی دیکھ بھال کریں گے، جب کہ وہ پارٹی کیلئے انتخابی مہم کےتحت ریاست کا دورہ کریں گے۔ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ریاستی بی جے پی کےمضبوط لیڈری ایس یدی یورپا کے چھوٹے بیٹے بی وائی وجیندر کا ورون میں سدارامیا سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔تاہم،بی جے پی کے لیڈرنےجمعہ کو کہا تھاکہ ان کا بیٹا وروناسے نہیں بلکہ شکار پورسے الیکشن لڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK