• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’جنریشن زیڈ‘ کے دن لد گئے، آج سے پیدا ہوئے بچے ’ جنریشن بیٖٹا‘کہلائیں گے

Updated: January 02, 2025, 9:51 AM IST | New Delhi

یکم جنوری سے بیٖٹا جنریشن کا دور شروع ہو گیاجو ۱۵؍ سے ۲۰؍ سال تک رہے گا، اس سے قبل جنریشن زیڈ کا دور تھا جسے ’جین زی‘ بھی کہا جاتا ہے

The new generation will grow up with technology and social media.
نئی نسل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کیساتھ بڑی ہو گی

یکم جنوری۲۰۲۵ء سے `جنریشن  بیٖٹا (Gen Beta)  کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نئے سال سے پیدا ہونے والے بچے اسی نئی نسل کا حصہ ہوں گے۔ ابھی تک ہم لوگ  جنریشن زیڈ اورجنریشن  الفا کے درمیان فرق کرنا سیکھ ہی رہے تھے کہ ایک اور نئی نسل کی شروعات ہو گئی۔ عام طور پر کسی بھی نسل کا نام اس وقت کے تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی واقعات کی بنیاد پر طے کیا جاتا ہے۔ کسی نسل کی شروعات اور اختتام اس وقت کے کسی بڑے واقعہ (جنگ، اقتصادی ترقی ، ٹکنالوجی تبدیلی) کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ یہ نسل عام طور پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ سال کی مدت کی ہوتی ہے۔
 واضح رہے کہ۱۹۰۱ء سے ۱۹۲۷ء تک پیدا ہونے والی نسل کو ’عظیم ترین نسل `‘(دی گریٹسٹ جنریشن) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس نسل کے زیادہ تر لوگوں نے `گریٹ ڈپریشن (عالمی مندی) کا دور جھیلا تھا۔ اُس وقت پیدا ہونے والے زیادہ تر بچے فوجی بنے اور دوسری عالمی جنگ میں ملک کی حفاظت کیلئے لڑائی میں حصہ لیا۔ اس وقت اپنے کنبہ کی پرورش کرنا ایک حصولیابی مانا جاتا تھا۔ اس نسل کی اپنے کام پر کافی زیادہ توجہ تھی جو اُن کی شناخت بن گٓئی۔ انہوں نے جو تجربات کئے تھے وہ اپنی اگلی نسل کو بھی وراثت میں سونپے تھے ۔
ان کے بعد آنے والی نسل یعنی ۱۹۲۸ء سے ۱۹۴۵ء کے درمیان کی نسل کو ’سائلنٹ جنریشن‘ کا خطاب دیا گیا کیوں کہ عالمی مندی اور دوسری عالمی جنگ کے نتائج کی وجہ سے یہ نسل زیادہ تر خاموشی سے اپنا کام کرتی رہی  لیکن  اس نسل کے بچے بہت محنتی  تھے۔  ان کے بعد آنے والی نسل  بے بی بومر جنریشن تھی جو ۱۹۴۶ء سے ۱۹۶۴ء تک کا دور تھا ۔ یہ نام  دوسری عالمی جنگ کے بعد آبادی میں زبردست اضافہ کی وجہ سے رکھا گیا۔ اس نسل نے جدیدیت کو اپنایا۔ بے بی بومرس نسل کے لوگوں نے اپنے بچوں کو نئے طریقے سے پالا پوسا۔  ان کے  لئےٹکنالوجی نئی  چیزتھی۔
  پھر دور آیا جنریشن ایکس کا جو ۱۹۶۵ء سے ۱۹۸۰ء کا وقت تھا ۔  `جنریشن ایکس کے  لئے بھی ٹکنالوجی نئی تھی۔ اس عہد میں انٹرنیٹ اور ویڈیو گیم کی شروعات ہوئی۔ اس نسل کے لوگ تیزی سے بدلتی دنیا میں بڑے ہوئے تھے۔ اس نسل کے  والدین نے اپنے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی۔ ان کے بعد جنریشن وائے کا دور شروع ہوا جو ۱۹۸۱ء سے ۱۹۹۶ء کے درمیان ہے۔   اس نسل کے لوگوں نے سب سے زیادہ تبدیلی کو دیکھا اور  اس سے سیکھا۔   ان لوگوں نے ٹکنالوجی کے ساتھ خود کو اَپڈیٹ بھی کیا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK