• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوفرسٹ ایئر لائنس کے دیوالیہ قراردینےکے نوٹس پرآ ج کمپنی لاء ٹربیونل کا فیصلہ

Updated: May 10, 2023, 11:50 AM IST | New Delhi

دیوالیہ قراردینے کے گوفرسٹ ایئرلائنس کے نوٹس پر نیشنل کمپنی لاء ٹربیونل (این سی ایل ٹی) بد ھ کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔

GoFirst Airlines may be declared bankrupt on Wednesday.
گوفرسٹ ایئر لائنس کو بدھ کو دیوالیہ قرار دیا جاسکتاہے۔

 دیوالیہ قراردینے کے گوفرسٹ ایئرلائنس کے نوٹس پر نیشنل کمپنی لاء ٹربیونل (این سی ایل ٹی) بد ھ کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ اس کی اطلاع منگل کو ٹربیونل نے اپنی ویب سائٹ پر دی ہے۔ گوفرسٹ نے دیوالیہ قراردینے کا نوٹس این سی ایل ٹی کو گزشتہ ہفتے دیاتھا اور  اس کیلئے پریٹ اینڈ وِہٹنے کے خامیوں سے پر انجنوں  کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے مطابق انجنوں کی خرابی کی وجہ سے ۵۴؍ ایئربس اے ۳۲۰؍ نیو طیارے  پرواز کے لائق نہیں رہ گئے ہیں۔ اس کے کل طیاروں کا نصف ہے۔ کمپنی کے مطابق   انجنوں کی مرمت کے تعلق سے پریٹ اینڈ وِہٹنے  سے جومعاہدہ ہواتھا وہ اس معاہدے پر بھی عمل نہیں کررہی ہےجس کی وجہ سے گوفرسٹ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔  
 اہم بات یہ ہے کہ گوفرسٹ کو قرض فراہم کرنے والے کچھ اور اداروں نے بھی شہری ہوابازی کے ریگولیٹر سے رابطہ کرکے منگل کو درخواست کی ہے کہ وہ مالی پریشانیوں سے دوچار ایئر لائنس کے کم از کم ۳؍ طیاروں کی منظوری کو منسوخ کردے۔اس کی اطلاع بھی ریگولیٹر کی ہی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔  اس سے ایک روز قبل پیر کو طیارہ کرائے پر دینے والی کمپنیوں  اسکائی ہائی ایکس سی وی لیزنگ کمپنی، اے سی جی ایئر کرافٹ  لیزنگ،ایس ایف وی ایئر کرافٹ ہولڈنگس اور دیگر نے ریگولیٹری اتھاریٹی سے کم از کم ۱۳؍  طیاروں  کو  واپس لینے درخواست کی تھی ۔ 
 شہری ہوابازی کے نائب وزیر وی کے سنگھ  کے مطابق حکومت ما ضی میں امریکی کمپنی پریٹ اینڈ وٹنے   سے مسئلےکو حل کرنے کی بات چیت کرچکی ہے۔ان کے مطابق’’مسئلہ یہ ہے کہ گوفرسٹ کے طیاروں میں پریٹ اینڈ وِہٹنے کے انجن استعمال ہوتے ہیں جو کورونا کے بعد سے انتظامی پریشانیوں کا شکار ہے،اس لئے انجن بنانے کا کام  اس تیزی سے نہیں ہورہاہے جس تیزی سے ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK