• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈیلائل روڈ بریج ٹریفک کیلئے آئندہ ماہ کھولا جائے گا

Updated: October 16, 2023, 12:19 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

سینئرمیونسپل افسر نے بتایا کہ اس بریج کی ۳؍لین کا کام تکمیل کے قریب ہیں۔

There will be 3 lanes for vehicular traffic from The Delisle. Photo: INN
ڈیلائل بریج سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے ۳؍ لین ہوں گی۔ تصویر:آئی این این

لوور پریل میں واقع ڈیلائل روڈ بریج کو مرمت کے لئے ۲۰۱۸ء میں بند کیا گیا تھا اور جون کی ابتداء میں اسے جزوی طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اب نومبر میں اسے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر شروع کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ڈیلائل روڈ بریج وسطی ممبئی کے لوور پریل علاقے کے مشرقی اور مغربی حصہ کو جوڑتا ہے جس کی وجہ سے یہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بریج کو کمزور ہوجانے کی وجہ سے ۲۴؍ جولائی ۲۰۱۸ء کو منہدم کرنا شروع کیا گیا تھا۔ اس پل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے جون میں کھول دیا گیا تھا اور اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ باقی بقیہ حصہ ایک ماہ بعد جولائی میں شروع کردیا جائے گا لیکن برسات کا پورا موسم گزر جانے کے بعد اب بی ایم سی افسران نے اس بریج کو مکمل طور پر کھولنے کا اشارہ دیا ہے۔
 ایک سینئر بی ایم سی افسر کے مطابق ڈیلائل روڈ کی بقیہ ۳؍ لین مکمل ہونے کے قریب ہیں اور نومبر میں اس بریج کو مکمل طور پر شروع کر نے کی قوی امید ہے۔
 یہ نیا بریج مکمل طور پر اسٹیل سے بنا ہوا ہے اور راستے میں چند رکاوٹوں کی وجہ سے اسے ۶۵؍ ڈگری ترچھا تعمیر کیا گیا ہے۔ اس بریج کی کُل لمبائی ۹۰؍ میٹر ہےاور مکمل طور پر تعمیر ہوجانے پر اس پر گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے ۳؍ لین ہوں گی۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن سے آنے والے راہگیروں کو سہولت سے بریج پرچڑھنے کیلئے خودکارزینہ بھی لگایا جائے گا۔
 یہ بریج ریلوے ٹریک کے اوپر سے گزرتا ہے اور پٹریوں کے اوپرسے گزرنے والے حصہ کو منہدم کرنے کی کارروائی ۲۰۱۹ء میں شروع ہوئی تھی۔ اس پل کی تعمیر کیلئے پہلا گرڈر جون ۲۰۲۲ء میں بچھایا گیا تھا۔بریج کی ایک سڑک امسال یکم جون کو شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK