جلگاؤں میں ایک وفد نےمذکورہ دھماکے کی مذمت کی اوراس معاملے میں ضلع کلکٹر کو مطالباتی مکتوب سونپا۔
EPAPER
Updated: April 02, 2025, 11:31 AM IST | Sharjeel Qureshi | Nagpur
جلگاؤں میں ایک وفد نےمذکورہ دھماکے کی مذمت کی اوراس معاملے میں ضلع کلکٹر کو مطالباتی مکتوب سونپا۔
بیڑ ضلع کے اردھمسلا گائوں کی مکہ مسجد میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت میں منگل کو جلگاؤں میں ایک وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی۔ اس مذموم واردات کی مذمت کرتے ہوئے وفد نے مطالباتی مکتوب دیا جس کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا کہ ’’جس طرح ناگپور میں مبینہ ملزمین کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی گئی اسی طرز پر اردھمسلا مسجد میں دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے گھر پر بھی بلڈوزر کاروائی کی جائے۔‘‘ اس ضمن میں سنی عیدگاہ اور جامع مسجد نعمت پورہ ( بھیل پورہ ) کے ذمہ دارایاز علی نیاز علی سید نے بتایا کہ ’’ہم نے ضلع کلکٹر دفتر میں ڈپٹی کلکٹر انکوش پیناٹے سے ملاقات کی اوروزیر اعلیٰ مہاراشٹر ،ضلع کلکٹر جلگائوں کے نام تحریر کر دہ مکتوب سونپا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ مکہ مسجد اردھمسلا میں دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، جس طرح ناگپور فساد کے مبینہ ملزم فہیم خان کے مکان پربلڈوز چلایا گیا اسی طرز پر ان دہشت گردوں کے بھی مسمار کئے جائیں ۔تاکہ ملک میں یہ پیغام جا سکے کہ سرکار کسی کا مذہب ،ذات پات دیکھ کر کارروائی نہیں کرتی ۔‘‘اس وفد میں ایاز علی نیاز علی، خالد باگوان ،شیخ جمیل ،شیخ شفیع ،سید عمر ،شکور باشاہ ،کلیم خان ،ناظم قریشی ،زبیر رنگریز ،ذیشان حُسین ، مشتاق پنجاری ،شہیر تیلی ،توصیف مالک ، شاہ رُخ باگوان شامل تھے۔